30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور تجھے اس بات پر حیا آئے کہ تو کسی دوسرے کواس کی ایسی برائی پرملامت کرے جس میں یا اس جیسی کسی برائی میں تو خود مبتلا ہو۔ پھر اگر وہ چیز(جس پر تو اس کی مذمت کررہا ہے) پیدائشی ہو تو اس کی مذمت دراصل اس کے پید اکرنے والے کی مذمت ہے کیونکہ جس نے کسی صنعت (یعنی بنی ہوئی چیز) کی مذمت کی اس نے بنانے والے کی مذمت کی۔
ایک شخص نے کسی دانش مند سے کہا:’’اے بری صورت والے۔‘‘ تو اس عقلمند انسان نے جواب دیا:’’میں نے اپنا چہرہ خود نہیں بنایاکہ میں اسے خوبصورت بناتا ۔‘‘اور اگر تم خود میں کوئی عیب نہیں پاتے حالانکہ یہ بات بعید از عقل ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّکا شکر ادا کرو کہ اس نے تمہیں عیوب سے پاک پیدا فرما کر احسان فرمایا، لہٰذا اپنے نفس کو بڑا نہ سمجھو۔
(۳)…اسی طرح یہ علاج بھی فائدہ مند ہے کہ آپ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ دوسرے کو بھی غیبت سے اسی طرح تکلیف ہوتی ہے جس طرح آپ کو ہوتی ہے لہٰذا کس طرح دوسرے کے لئے اس بات پر راضی ہو جاتے ہیں جس سے خود آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔
تفصیلی علاج:
تفصیلی علاج یہ ہے کہ آپ غیبت پر ابھارنے والے اسباب پر غور کریں پھر انہیں جڑ سے کاٹ دیں کیونکہ بیماری کا علاج اس کے سبب کو ختم کرنے سے ہی ہو سکتا ہے، لہٰذا جب آپ غیبت پر ابھارنے والے اسباب کو جان لیں گے تو ان کو ختم کرنا آپ کے لئے آسان ہوجائے گا جس طرح غصے کی حالت میں آپ اس بات کو جان لیتے ہیں کہ اگر آپ نے غیبت کرکے اپنے غصے کو ٹھنڈا کیا تواللہ عَزَّوَجَلَّ آپ پر غضب ناک ہو گا کیونکہ آپ نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے منع کردہ فعل کو ہلکا سمجھا اور اس کی وعید کے باوجود اس فعل کا ارتکاب کیا۔ چنانچہ،
{82}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جہنم کا ایک دروازہ ہے جس میں وہی لوگ داخل ہوں گے جن کا غصہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کے بعد ہی ٹھنڈا ہوتا ہے۔‘‘ (۱)
کسی سے حسنِ سلوک سے پیش آتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ جب آپ اللہ عَزَّوَجَلَّکی ناراضی مول لے کر مخلوق کو راضی کریں گے تو وہ بہت جلد آپ کو اس کی سزا دے گا کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے زیادہ غیرت والا کوئی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جمع
الجوامع، قسم الاقوال،حرف الھمزۃ، الحدیث:۶۰۴۶،ج۲،ص۳۲۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع