دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مطلق عمل کہنے سے مؤاخذہ ہونا ظاہر ہوتا ہے یعنی یہ کہ وہ نہ تو زبان سے کہے اور نہ ہی عمل کرے۔ مزید فرماتے ہیں کہ پس اس سے گناہ کی طرف چلنے کی حرمت کی وجہ سے مؤاخذہ کیا جائے گا اگرچہ چلنا بذات ِخود مباح ہے لیکن حرام کے ارادے کے ملنے سے یہ بھی حرام ہو گیا۔ گناہ کی طرف جانے اور ارادے میں سے ہر ایک انفرادی طور پر حرام نہیں لیکن جب دونوں اکٹھے ہو جائیں تو حرام ہو جائیں گے کیونکہ ارادے کے ساتھ عمل مل گیا جو قصدوارادہ کے اسباب میں سے ہے۔ ’’اَوْ یَعْمَلُ‘‘ کا مطلق قول اس کے مؤاخذہ کا تقاضا کرتا ہے۔ لہٰذا اس بات کو سختی سے تھام لیجئے اور اسے اصل بنا لیجئے یقینا اس سے آپ کو بار بار فائدہ ہو گا۔

حضرت سیِّدُنا امام زرکشی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام سبکیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا حدیث ِ نفس (یعنی دِل کے خیال) کے ملنے کی وجہ سے مؤاخذہ کا مذکورہ قول ’’اَوْ یَعْمَلُ‘‘کے اطلاق کی وجہ سے مستحسن ہے جبکہ کسی دوسری حدیث ِ پاک پر اعتبار نہ کیا جائے لیکن بخاری ومسلم کی روایت میں ’’اَوْ یَعْمَلُ بِہٖ‘‘ کے الفاظ ہیں اور اس میں احتمال ہے کہ اگر وہ گناہ کی طرف بڑھنے کے بعد اس کے ارتکاب سے پہلے محض رضائے الٰہی کی خاطر لوٹ آیا تو اس کے فعل پر مؤاخذہ نہیں کیا جائے گا۔ چنانچہ،

{1}…حدیث ِ قدسی ہے:’’اگر اس نے وہ برائی ترک کر دی تو اس کے لئے ایک نیکی لکھ دو، بے شک اس نے وہ میری رضا کے لئے چھوڑی ۔‘‘ (۱)

{2}…ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں : ’’اگر اس نے وہ برائی میرے لئے چھوڑی تو اسکے لئے ایک نیکی لکھ دو۔‘‘ (۲)

حضرت سیِّدُنا امام سبکی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ایک دوسری جگہ فرماتے ہیں : ’’اَوْ یَعْمَلُ‘‘کے فرمان کا کوئی مفہوم نہیں یہاں تک کہ یہ کہا جائے کہ جب اس نے گفتگو کی یا اس پر عمل کیا تو اس پر حدیث ِ نفس یعنی دِل کا خیال لکھا جائے گا کیونکہ جب ارادہ نہ ہو تو نہیں لکھا جاتالہٰذا حدیث ِنفس بد رجۂ اَولیٰ نہیں لکھی جائے گی۔ ‘‘

اس پرحضرت سیِّدُنا امام زرکشی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ِ پاک کے ظاہری مفہوم اور ان کے بیٹے حضرت سیِّدُنا امام تاج الدین سبکیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے قول کے خلاف ہے، بلکہ ان کے بیٹے نے ان سے اختلاف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الإیمان، باب اذا ہَمَّ العبدُ بحسنۃٍ …الخ، الحدیث:۳۳۶،ص۷۰۰۔

2الاحسان بترتیب…،کتاب البر والاحسان، با ب ما جاء فی الطاعات وثوابہا، الحدیث:۳۸۳،ج۱،ص۳۰۰۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن