دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کوئی مؤاخذہ نہیں ، پھر اس کے بعد اس پر اعتقاد پیدا ہوتا ہے جس پر اختیاری ہونے کی صورت میں مؤاخذہ ہے اور اضطراری ہونے کی صورت میں نہیں اور اس کے بعد اس پر پختہ عزم کر لیا جاتا ہے جس پر قطعی طور پر مؤاخذہ ہے۔‘‘

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں : ’’مذکورہ چاروں کا مجموعہ وسوسہ کہلاتا ہے جو دل میں گناہ کا خیال پیدا کرتا ہے اور اس پر مؤاخذہ کا نہ ہونا اجماع سے ثابت ہے کیونکہ یہ بندے کا فعل نہیں ہوتا بلکہ یہ تو خود بخود پیدا ہوتا ہے جسے دورنہیں کیا جا سکتا ۔ ‘ ‘ دیگر بعض نے ’’اَلْخَاطِر‘‘ کی تفسیر دل میں گزرنے والے خیال کے ساتھ کی اور حدیثِ نفس(یعنی دِل کے خیال) سے مراد تردُّد لیا یعنی کیا وہ کام کرے یا نہ کرے اور اس حدیث ِ پاک کی بنا پر محققین سے پختہ ارادے پر قطعی طور پر مؤاخذہ مروی ہے کہ رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ مقابلے میں آمنے سامنے آتے ہیں تو قاتل ومقتول دونوں جہنمی ہیں۔‘‘ عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!یہ تو قاتل ہے لیکن مقتول کا کیا قصور ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’وہ بھی اپنے مدمقابل کو قتل کرنے کا حریص تھا۔‘‘ (۱)

ایک قول کے مطابق پختہ عزم پر بھی مؤاخذہ نہیں کیا جائے گا اور’’جَمْعُ الْجَوَامِع‘‘ میں ہے کہ دل کا خیال جب تک کہ اسے زبان پر نہ لایا جائے یا اس پر عمل نہ کیا جائے اور ارادہ، دونوں قابلِ معافی ہیں۔ اس سے مرا د یہ ہے کہ ان دونوں پر مؤاخذے کا نہ ہونا مطلق نہیں بلکہ گفتگو نہ کرنے اور عمل نہ کرنے کے ساتھ مشروط ہے یہاں تک کہ جب عمل کرے گا تو ارادہ اور عمل دونوں چیزوں پر مؤاخذہ کیا جائے گا اور ان میں سے کسی ایک کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا مگر یہ کہ اس کے بعد کوئی عمل نہ کرے یہ حدیث ِ پاک کا ظاہر ہے اور ’’اَ لْھَمّ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ جب تک وہ کلام نہ کرے یا اس پرعمل نہ کرے اور اس میں قید لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اگر اس کے ساتھ حَدِیْثِ نَفْس کو مقید کیا تو ارادہ بدرجۂ اَولیٰ مقید ہو گا۔

سوال:کسی نے معصیت کا ارادہ کیا یا دل میں اس کاخیال آیا لیکن عمل اس کے برعکس کیا مثلاًکسی عورت سے زنا کا ارادہ کیا اور اس کی طرف گیا لیکن پھر راستے سے پلٹ آیا تو کیاا س ارادے اور خیال پر مؤاخذہ ہو گا؟

جواب: حضرت سیِّدُنا امام ابو الحسن تقی الدین علی بن عبد الکافی سبکیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضورنبی ٔ مُکَرَّم،

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح البخاری،کتاب الإیمان، باب(وان طآئفتان من المؤمنین…الخ)، الحدیث:۳۱،ص۴۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن