دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

نے فرمایا اور حاسد کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے گناہ کا پختہ ارادہ کیا لیکن اس پر عمل نہ کیا خصوصاً جب اس کا نفس اپنی فطرت کی وجہ سے اس پر غالب ہوجبکہ وہ اپنے نفس کی خواہشات کو ناپسند کرتا ہو اور اس سے راضی نہ ہو اور قدرت کے باوجود قولاً یا فعلاً اس پر عمل کرنے سے رُک جائے۔ بلکہ میں اُمید کرتا ہوں کہ اس(یعنی گناہ کا ارادہ کرنے والے) کی جزا یہ ہے کہ اس کے لئے ایک نیکی لکھ دی جائے گی کیونکہ اس نے رضائے الٰہی کے لئے گناہ چھوڑا اور اپنے نفس سے جہاد کیا پس وہ اس قابل ہے کہ اس کی صفت احسان کے ساتھ بیان کی جائے۔ اس کے بعد انہوں نے اس سے متعلق تین احادیث ِ مبارکہ ذکر کیں اور پھر ارشاد فرمایا: جو نافرمانی دل کے عمل سے ہو اور اس کا بیرونی عمل سے کوئی تعلق نہ ہو تو اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں اور حسد کی جس صورت کو نفس سے دُور کرنا ممکن ہو لیکن وہ دور نہ کرے تو اس میں احتمال ہے کہ اس کا حکم مذکورہ حسد جیسا ہی ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دونوں میں فرق ہو بلکہ قولِ مختار کے مطابق دونوں میں فرق ہی ہے کیونکہ یہ دوسرے سے اس کی نعمت کے زائل ہونے کی امید و خواہش کرتا ہے اور کبھی کبھار تو اس کے زائل کرنے کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ پس مؤاخذہ اس کے ممکن مُسَبَّبپر موقوف ہے بخلاف بد گمانی کے، کیونکہ اس کا کسی ایسے بیرونی فعل سے تعلق نہیں کہ جس کے اس کے ساتھ پائے جانے کا تصور کیا جائے، اس لئے کہ جس وصف کے ساتھ صفات مظنونہ متعلق ہوتی ہیں یہ اس کاغیر نہیں اور اسے ان میں کوئی دخل بھی نہیں ہے ۔ مزید فرمایا کہ شرک اور اس سے ملحقہ گناہوں کے علاوہ تمام گناہوں میں برابری کا قول گناہوں کو ایک دوسرے سے ملحق کرنے کے اعتبار سے بہت ہی خوب ہے۔ حضرت سیِّدُنا امام زرکشی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا کلام ختم ہوا۔

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کے اس مضمون کو نقل کرنے اور اس کے ضعیف اور خلافِ تحقیق ہونے کے باوجود اس پر اعتماد کرنے پر تعجب ہے حالانکہ محققین نے دل میں کھٹکنے والی بات، وسوسے، دل کے خیال، ارادے اور پختہ عزم میں فرق کیا ہے اور میں نے یہ سارا کلام اور اس سے متعلق لوگوں کا کلام’’اَ رْبَعِیْنِ نَوَوِی‘‘ کی شرح کے آخر میں بیان کردیا ہے اس کی طرف رجوع کیجئے کیونکہ یہ بہت اہم بحث ہے۔

اس کا خلاصہ کچھ زیادتی کے ساتھ یہ ہے کہ دِل کے افعال پر مؤاخذہ اور عدمِ مؤ اخذہ کے متعلق احادیثِ مبارکہ وارد ہوئی ہیں اور حضرت سیِّدُنا امام ابوحامد محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی(متوفی۵۰۵ھ) نے تحریر فرمایا ہے کہ ’’دِل میں جو خیال آتا ہے وہ یا تو کھٹکا ہوتا ہے اور وہ دل کا خیال ہے۔ پھر اس کھٹکے کے بعد میلان پیدا ہوتا ہے، ان دونوں پر


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن