30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت سیِّدُنا امام ابنِ قشیریعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے حضرت سیِّدُنا امام قاضی حسین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ سے نقل کیا ہے کہ اگر اپنی زبان سے عذر پیش کیا یہاں تک کہ اس کے مخالف کا دِل خوش ہو گیا تو اسے یہی کافی ہے۔ حضرت سیِّدُنا امام ہاشم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ اگر اس نے صرف زبان سے عذر پیش کیا اور دل سے توبہ نہ کی تو یہ اسے کافی نہیں۔ مزید فرماتے ہیں کہ حق یہ ہے کہ اگر وہ اس میں مخلص نہیں تو یہ گناہ اس کے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مابین ہو گا اور زیادہ ظاہر یہ ہے کہ آخرت میں اس کے مخالف کا مطالبہ باقی رہے گا کیونکہ اگر وہ اس کی عذر خواہی میں اس کے مخلص نہ ہونے کو جان لیتا تو اسے ایذا ہوتی۔
معذرت میں اخلاص کا پایا جانا:
حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ اس کی تصریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’اس پر عذر خواہی میں مخلص ہونا ضروری ہے کیونکہ ہمارے شافعی ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے نزدیک اس کا یہ قول دِل سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے الفاظ محض دِل کی ترجمانی کرتے ہیں۔ پس اگر اُس نے خلوص سے عذر پیش نہ کیا تو یہ گناہ اس کے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے درمیان ہو گا اور یہ احتمال بھی ہے کہ آخرت میں اس کا مخالف اس سے مطالبہ کرے کیونکہ اگر اسے معلوم ہو جاتا کہ وہ اپنا عذر پیش کرنے میں مخلص نہیں تھا تو اس سے راضی نہ ہوتا۔‘‘
حسد سے توبہ:
یہ تمام بحث زبان سے غیبت کرنے کے متعلق ہے، البتہ! حسد کے متعلق حضرت سیِّدُنا امام نوویعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی تصحیح پر قیاس کرتے ہوئے دِل کی غیبت کے متعلق بتانا واجب نہیں جبکہ اس میں حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) کو اعتراض ہے۔
حضرت سیِّدُنا امام قاضی حسین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے بعض قدریہ کے حوالے سے نقل کیا کہ جس پر تہمت لگائی گئی اس سے معذرت کرنا واجب ہے، اگر گمان ہو کہ اسے معلوم ہونے سے اس کا غم دور ہوجائے گا تو معذرت کرے ورنہ نہ کرے کیونکہ معذرت سے مقصود غم کو دور کرنا ہے جبکہ اس سے تو اس کا غم تازہ ہوجائے گا۔
(قدریہ کے مذکورہ قول کو نقل کرنے کے بعد) حضرت سیِّدُنا امام قاضی حسین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : ’’یہ قول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع