دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

پہلا اعتراض: صحیح احادیث ِ مبارکہ قرآن وسنت سے ثابت مذکورہ امر کے خلاف ہیں۔ چنانچہ،

{1}…جب اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے کسی عورت کے متعلق کچھ کہا توحُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’بے شک تم نے اس کی غیبت کی ہے، جاؤ اور اس سے معافی مانگو۔‘‘ (۱)

{2}خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس کے پاس اپنے بھائی کا حق ہو تو اسے چاہئے کہ آج (دُنیا میں ) ہی اس سے معاف کرا لے۔‘‘ (۲)

دوسرا اعتراض:اگر یہاں غیبت کی صورت میں صرف استغفار ہی کافی ہے تو مال لینے کے معاملے میں بھی یہی کافی ہونا چاہئے۔

جواب: احادیث ِ مبارکہ میں واقع اس تعارُض کو اس طرح دُور کیا جا سکتا ہے کہ(اعتراض میں ذکرکردہ احادیث ِمبارکہ ) کو اس بات پر محمول کیا جائے کہ یہ افضلیت کا معاملہ ہے یا پھر ایسا معاملہ ہے کہ جس سے فوراً مکمل طور پر گناہ کا اثر مٹ جاتا ہے بخلاف (غیبت کے کفارہ کے متعلق) پچھلی حدیث ِپاک کے کیونکہ وہ اس طرح نہیں اور غیبت اور مال لینے کے درمیان فرق واضح ہے۔ اسی وجہ سے علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے غیبت کے متعلق سخت وعیدیں آنے کے باوجود اسے گناہِ صغیرہ قرار دینے کی یہ توجیہ بیان فرمائی ہے کہ لوگوں کا عام طور پر اس میں مبتلا ہونا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ان پر نرمی کرتے ہوئے اسے صغیرہ گناہ قرار دیا جائے تاکہ سوائے شاذ ونادر صورت کے تمام لوگوں کا فاسق ہونا لازم نہ آئے جو کہ بہت بڑا حرج ہے۔ اسی وجہ سے اس میں تخفیف کی گئی ہے، لہٰذا یہ مال کی طرح نہیں یہاں تک کہ اسے معترض کے ذکر کردہ کلام پر قیاس کیا جائے اور صاحب ِحق مکلَّف کو بتانا تو واجب ہے ہی مگر اس کے دیگر حقوق بھی واجب الادا رہیں گے اگرچہ وہ نرمی کے ساتھ پیش آئے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المسند للامام احمد بن حنبل، مسند السیدۃ عائشۃ، الحدیث:۲۵۱۰۳،ج۹،ص۴۶۳۔

شعب الایمان للبیہقی، باب فی تحریم أعراض الناس، الحدیث:۶۷۶۷،ج۵،ص۳۱۳۔

2صحیح البخاری،کتاب المظالم، باب من کانت لہ مظلمۃ…الخ، الحدیث:۲۴۴۹،ص۱۹۲۔

الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب اخبارہ، باب اخبارہ…الخ، الحدیث:۷۳۱۷،ج۹،ص۲۲۷۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن