دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حقوق والوں ) کے گناہ ڈال دئیے جائیں گے اور یہ بات بھی سب کو معلوم ہے کہ جس کی نیکیاں زیادہ ہوں گی وہ جنتی ہو گا یا جس کے گناہ زیادہ ہوں گے وہ جہنمی ہو گا اور اگر نیکیاں اور گناہ برابر ہوئے تو اعراف (یعنی جنت اور جہنم کے درمیان ایک مقام) والوں میں سے ہو گا جیسا کہ حدیث ِ پاک میں ہے۔ پس غیبت سے بچو کیونکہ یہ آپ کی نیکیوں کے خاتمے اور گناہوں کے زیادہ ہونے کا سبب بن جائے گی اور آپ جہنمیوں میں سے ہو جائیں گے چنانچہ،

{80 }…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ غیب نشان ہے:’’بے شک غیبت اور چغلی ایمان کوختم کر دیتے ہیں جیسا کہ چرواہا درخت کو کاٹ دیتا ہے۔‘‘ (۱)

ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا امام حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے کہا: ’’مجھے پتہ چلا ہے کہ آپ میری غیبت کرتے ہیں۔‘‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا:’’میرے نزدیک تمہاری اتنی زیادہ قدر نہیں کہ میں تمہیں اپنی نیکیوں میں فیصلہ کرنے والا بنا دوں۔‘‘ (۲)

پس مذکورہ احادیث ِ مبارکہ پرایمان رکھنے والا ان میں بیان کردہ غیبت کے عذاب سے ڈرتے ہوئے اپنے آپ کو اس سے مکمل طور پر بچا لے گا۔

(۲)…یہ علاج بھی آپ کے لئے نفع مند ہے کہ آپ اپنے عیوب میں غور و فکر کریں اور ان سے پاک ہونے کی کوشش کریں تا کہ آپ اس فرمانِ نبوی کے تحت داخل ہو جائیں کہ،

{81}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے:’’جو اللہ عَزَّوَجَلَّاور آخرت کے دن پر ایمان رکھے اور اس بات کی گواہی دے کہ میں (یعنی محمدصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )اللہ عَزَّوَجَلَّکا رسول ہوں تواسے چاہئے کہ اس کا گھر اس کے لئے کافی ہو(یعنی بلاضرورت گھرسے باہرنہ جائے) اور اپنی خطاؤں پر روئے اور جو اللہ عَزَّوَجَلَّاور یومِ آخرت پر ایمان رکھے اُسے چاہئے کہ اچھی بات کہے تاکہ فائدہ پائے یا بری بات سے رُکا رہے تا کہ محفوظ رہے۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الترغیب والترھیب ،کتاب الادب ،الترھیب من الغیبۃ…الخ ،الحدیث:۴۳۶۲،ج۳،ص۴۰۵۔

2احیاء علوم الدین ،کتاب آفات اللسان ،الآفۃ الخامسۃ عشرۃ الغیبۃ ،بیان العلاج الذی…الخ،ج۳،ص۱۸۳۔

3المعجم الکبیر،الحدیث:۷۷۰۶،ج۸،ص۱۶۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن