30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
داری قبول کرنے والوں کے حصے یا زکوٰۃ یا مالِ فئی میں سے ادا کرے۔ فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیں لفظ ’’فَعَلَیَّ‘‘کا ظاہر یہ ہے کہ مال چھوڑ کر یا چھوڑے بغیر مرنے والے میں کوئی فرق نہیں اور اس کا معنٰی یہ ہے کہ جس مرنے والے مسلمان کے بیت المال میں مالِ فئی وغیرہ میں سے کچھ واجبُ الادا حقوق ہوں جو اسے نہ ملے ہوں تو حاکم پر لازم ہے کہ ان سے اس کا قرض ادا کرے اور اس کا متروکہ مال ورثاء کے لئے چھوڑ دے اور اگر مقروض یا سلطان نے ایسا نہ کیا تو آخرت میں ان کے مابین قصاص ہو گا، لیکن ایسے قرض کی وجہ سے اسے جنت سے نہ روکا جائے گا کہ جس کی مثل بیت المال سے سلطان پر دینا لازم ہو یا کسی ایسے مقروض پر دینا لازم ہو جو قرض کا انکار کرتا ہو اور یہ بات محال ہے کہ کسی ایسے شخص کو جنت سے روک دیا جائے کہ جس کا اس قدر مال بادشاہ یا کسی دوسرے کے ذمہ واجبُ الادا ہو کہ جتنے مال سے اس کا قرض ادا ہوسکتا ہو۔ (۱)
حضرت سیِّدُنا امام زرکشیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ یہ اس شخص کے متعلق بہترین قول ہے جس کا لازم آنے والے مال کی مثل مال بیت المال میں موجود ہو لیکن ہر ایک کا یہ حکم نہیں۔
دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خصوصیات میں یہ بات بیان ہو چکی ہے کہ تنگدست میت کے دَین کی ادائیگی آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر واجب تھی تو کیا بعد والے حاکموں پر بھی رفاعِ عامہ کے مال میں سے اس کا پورا کرنا ضروری ہے؟اس کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں۔ پہلی صورت: اگر وہ حق قصاص یا حدّ ِ قذف کا ہو تو اس میں گزشتہ تمام شرائط کے ساتھ ساتھ یہ بھی شرط ہے کہ وہ مستحق کو اپنا پورا حق لینے کی قدرت دے دے اس طرح کہ اگر اُسے اس کے قاتل ہونے کا علم نہ ہو تو اُسے بتائے اورکہے: اگر تو چاہے تو قصاص لے لے اور چاہے تو معاف کر دے اور اگر وہ ان دونوں میں سے ہر ایک سے انکار کر دے تو توبہ صحیح ہے اور اگر اس کا مستحق تک پہنچنا مشکل ہو تو یہ نیت کرے کہ جب بھی اس تک پہنچ سکا تو اس کو خود پر قدرت دے دوں گا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ سے استغفار کرتا رہے۔
حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ اس کی توبہ صحیح ہے اگرچہ وہ اپنے نفس کو حوالے نہ کرے لیکن اس (یعنی گناہ) کی حقِ الٰہی کی طرف نسبت ہونے اور سزا کی قدرت نہ دینے کی وجہ سے یہ ایک الگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاستذکارلابن عبد البر،کتاب الجہاد، باب الشہداء فی سبیل اﷲ، تحت الحدیث:۴۶۶،ج۴،ص۱۰۲تا۱۰۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع