دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کے احکام کی نسبت فیصلہ کرے اور جب مباح سبب سے حاصل کردہ دَین کے متعلق شریعت ِ مطہَّرہ کا حکم ہے کہ اسے حاکمِ شرع کے زیرِ قبضہ بیت المال میں مالی ذمہ داری قبول کرنے والوں کے جمع شدہ حصہ سے ادا کیا جائے بشرطیکہ مقروض اپنا سارا قرض ادا کرنے سے عاجز ہو تو ادائیگی سے عاجز مقروض بغیر گنہگار ہوئے کیوں نہ امید کرے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے انعام واکرام کے خزانوں سے اس کے قرض خواہوں کو راضی کر کے اس کی طرف سے قرض ادا کر دے گا جیسا کہ اس نے اپنے خلفا کو حکم دیا ہے کہ وہ بیت المال سے ایسے شخص کا قرض ادا کریں۔

’’اَلْخَادِم‘‘کے مصنِّف مزید فرماتے ہیں کہ جس پر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے جزم کیا ہے کہ دُنیا میں مقروض سے قرض کا مطالبہ منقطع ہوجائے گا وہ درست نہیں کیونکہ جب بیت المال میں اتنا مال موجود ہو کہ جس سے اس کا قرض ادا ہو سکتا ہو تو اس سے اس کی ادائیگی واجب ہے۔ یہ مسئلہ ان پیچیدہ فروعی مسائل میں سے ہے کہ جن سے اُن عادِل ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام اور قاضیوں کا آگاہ ہونا ضروری ہے جن کے زیرِ نگین مالِ زکوٰۃ ہوتا ہے اور اسی میں مالی ذمہ داری قبول کرنے والوں کابھی حصہ ہے۔

آقا صلَّی اللہ عَلَـــیْہِ وَسَلَّم کا کرم:

حضرت سیِّدُنا امام ابنِ عبد البر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے ’’اَلإسْتِذْکَار‘‘میں اس پر آگاہ فرمایا۔ جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے دَین (یعنی قرض) کو بہت بڑا معاملہ قرار دینے والی احادیث ِ مبارکہ ذکر کیں اور یہ کہ شہید کا بھی قرض معاف نہیں ہو گا تو اس کے بعد فرمایا کہ سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف سے مذکورہ حکم اس وقت تھا جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر فتوحات کا دروازہ نہ کھولا تھا اور رہا اس کے بعد تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس نے مال چھوڑا وہ ورثاء کے لئے ہے اور جس نے قرض یا اولاد چھوڑی تو اس کی ذمہ داری مجھ پر ہے۔‘‘ (۱)

شرحِ حدیث:

جو بھی شخص جائز کام کے لئے لیا ہوا قرض چھوڑ کر مر گیا اور اسے ادا نہ کر سکا تو حاکم اس کی طرف سے مالی ذمہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…سنن ابن ماجہ، ابواب الصدقات، باب من ترک دینا او ضیاعا…الخ، الحدیث:۲۴۱۶، ص۲۶۲۱۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن