30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرے اور اسے پورا کرنے کی کوئی ظاہری صورت نہ ہو۔
حقوق العباد سے معافی کے بغیر چھٹکارا ممکن نہیں :
توبہ ممکنہ حد تک حقوق العباد کی ادائیگی پر موقوف ہے، اس کی دلیل میں درج ذیل احادیث مبارکہ ملاحظہ فرمائیے:
{1}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ہدایت نشان ہے:’’جس کے پاس اپنے بھائی کی کوئی چیز یا ظلماً چھینا ہوا مال ہو تو آج ہی اس سے معاف کرا لے اس سے پہلے کہ جب کوئی دینارہو گا نہ درہم اور اگر اس کا کوئی (نیک) عمل ہوا تو اس کے ظلم کے برابر اس سے لے لیا جائے گا ورنہ اس کے بھائی کے گناہ اس پر ڈال دیئے جائیں گے۔‘‘ (۱)
حقیقی مفلس کون ہے؟
{2}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنسے اِستِفسار فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟‘‘ صحابۂ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی:’’ہم میں مفلس وہ ہے جس کے پاس درہم اور مال واسباب نہ ہو۔‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’میری اُمَّت میں مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز، روزے اور زکوٰۃ لے کر آئے گا لیکن اُس نے کسی کو گالی دی ہو گی، کسی پر تہمت لگائی ہو گی، کسی کا مال کھایا ہو گا، کسی کا خون بہایا ہو گا اور کسی کو مارا ہو گا۔ پس اِسے بھی اُس کی نیکیاں دے دی جائیں گی اور اُسے بھی اُس کی نیکیاں دے دی جائیں گی اور اگر حقوق پورے ہونے سے پہلے اُس کی نیکیاں ختم ہوگئیں تو اُن کے گناہ اُس پر ڈال دئیے جائیں گے پھر اُسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔‘‘ (۲)
{3}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس کے پاس اپنے بھائی کا کوئی چھینا ہوا حق ہو تو اُسے چاہئے کہ اس سے معاف کرا لے کیونکہ وہاں (قیامت میں )درہم ودینار نہ ہوں گے، اس سے پہلے کہ اس کے بھائی کے لئے اس کی نیکیاں لے لی جائیں اور اگر اس کی نیکیاں نہ ہوئیں تو اس کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب المظالم، باب من کانت لہ مظلمۃ…الخ، الحدیث:۲۴۴۹،ص۱۹۲۔
الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب اخبارہ،باب اخبارہ…الخ، الحدیث:۷۳۱۷،ج۹،ص۲۲۷۔
2…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم الظلم ،الحدیث:۶۵۷۹،ص۱۱۲۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع