30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الْقَوِی کا احیائُ العُلُوم سے نقل کردہ کلام بھی اسی کے موافق ہے اور اس کی عبارت یہ ہے کہ ’’جس کا مقصد نرمی اور طلب ِ ثواب ہو اس کے لئے جائز ہے کہ وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حسنِ ظن رکھتے ہوئے قرض لے لے لیکن بادشاہوں اور ظالموں پر بھروسا کرتے ہوئے ایسا نہ کرے۔ پھر اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے حلال رزق سے نوازے تو وہ اس کو ادا کر دے اور اگر ادائیگی سے قبل دارِ فانی سے کُوچ کر گیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی طرف سے قرض ادا فرما کر اس کے قرض خواہوں کو راضی فرما دے گا۔ لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ قرض خواہ کے نزدیک اس کی حالت واضح ہو یعنی نہ تو وہ قرض خواہ کو دھوکا دے اور نہ ہی وعدوں کے فریب میں مبتلا کرے بلکہ قرض دیتے وقت قرض خواہ کو اس کی حالت واضح طور پر معلوم ہونا شرط ہے تاکہ وہ سوجھ بوجھ سے قرض دے۔ اس قسم کے قرض کی ادائیگی بیت المال اور مالِ زکوۃ سے کرنا واجب ہے۔‘‘
حضرت سیِّدُنا امام ابوزکریا یحییٰ بن شرف نوویعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے قول کا مفہوم یہ ہے کہ اسراف نہ کرے اس لئے کہ اسراف حرام ہے اور حضرت سیِّدُنا امام اسنویعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اس قول پر اعتماد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اسی قول کو سمجھ لیجئے۔بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں کہ یہ واضح ہے اور اس کی حرمت پر درج ذیل فرامینِ باری تعالیٰ دلالت کرتے ہیں :
{۱} وَّکُلُوۡا وَاشْرَبُوۡا وَلَا تُسْرِفُوۡا ۚؕ اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُسْرِفِیۡنَ ﴿۳۱﴾٪ (پ۸، الاعراف:۳۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اور کھاؤ اور پیو اور حد سے نہ بڑھو،بے شک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں۔
{۲} وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِیۡرًا ﴿۲۶﴾ اِنَّ الْمُبَذِّرِیۡنَ کَانُوۡۤا اِخْوٰنَ الشَّیٰطِیۡنِ (پ۱۵،بنی اسرائیل :۲۶،۲۷)
ترجمۂ کنز الایمان: اور فضول نہ اڑا، بے شک اڑانے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔
آیاتِ مبارکہ کی تفسیر
تَبْذِیْر اور اِسْرَاف میں فرق:
تَبْذِیْراور اِسْرَاف کا ایک ہی معنی ہے مگر بعض مفسرین کا یہ قول اس کے منافی ہے کہ بے شک کھانے پینے، لباس اور عمدہ سواریوں میں مال خرچ کرنا اِسْرَاف نہیں۔ ان میں مطابقت یوں ہو گی کہ دوسرے قول کو اس پر محمول کیا جائے گا کہ جب وہ اپنے مال سے خرچ کرے اور پہلے قول کو اس صورت پر محمول کیا جائے گا کہ جب وہ قرض لے کر خرچ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع