دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

طرف سے اس مال کو صدقہ کردے جبکہ اسے معلوم ہو کہ بادشاہ مالک کو نہیں لوٹائے گا۔

حضرت سیِّدُنا امام ابوزکریا یحییٰ بن شرف نوویعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : مختار مذہب یہ ہے کہ جب اسے معلوم ہو یا غالب گمان ہو کہ حاکم اسے فضول ولایعنی کاموں میں خرچ کر دے گا تو اس پر لازم ہے کہ رفاعی کاموں جیسے پل وغیرہ بنانے میں خرچ کر دے اور اگر اس پرخوف وغیرہ کی وجہ سے ایسا کرنا مشکل ہو تو حاجت مندوں پر صدقہ کر دے اور سب سے زیادہ محتاج کمزور و لاغر ضرورت مند ہیں اور اگر یہ گمان نہ ہو کہ وہ فضول کام میں خرچ کر دے گا تو اگر نقصان نہ پہنچے تو اسے حاکم یا اس کے نائب کو واپس کر دے ورنہ فلاحی کاموں میں خرچ کرے اور اگر حاجت مند ہے تو اپنی ذات پر خرچ کرے۔

مختلف لوگوں پر خرچ کرنے کا طریقہ:

حضرت سیِّدُنا امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی(متوفی۵۰۵ھ)فرماتے ہیں : ’’جہاں فقرا کے لئے خرچ کرنا جائز ہو تو ان پر وسعت کرے۔ یا اپنی ذات پر خرچ کرنا جائز ہو تو ممکنہ حد تک کم خرچ کرے۔ یا اہل و عیال پر خرچ کرنا جائز ہو تو میانہ روی اختیار کرے اور اس سے امیر کو نہ کھلائے مگر یہ کہ کسی دیہات میں ہونے کی وجہ سے کسی اور کو نہ پائے اور اگر کسی فقیر کی ظاہری حالت سے معلوم ہو کہ وہ ایسا شخص ہے کہ اگر اس کی حقیقت جان لیتا تو اس سے بچتا، پس اس کا حال جاننے کی خاطر اس کے بھوکا ہونے تک مؤخر کر دے اور اسے اپنے حال کے متعلق بتا دے اور صرف اسی کو کافی نہ سمجھے کہ وہ اس کا حال نہیں جانتا اور اس کے پاس نہ تو کرایہ کی سواری ہے اور نہ ہی وہ خرید سکتا ہے اگرچہ وہ مسافر ہی ہو۔‘‘

حضرت سیِّدُنا امام ماوردیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں کہ اگر وہ تنگ دست ہو تو اس کی خوشحالی کا انتظار کیا جائے گا لیکن اس کی توبہ صحیح ہو گی۔

وارث کے وارث کا مستحق ہونا:

’’اَلْجَوَاھِر‘‘میں ہے کہ ’’اگر مستحق مر گیا اور ایک کے بعد دوسرا وارث مستحق بنا تو چار وجوہات کی بنا پر سب سے آخری وارث مستحق ہو گا: پہلی وجہ: سب وارثوں میں سے آخری وارث مستحق ہے، اس کا آخری ہونا ہر وارث کی مدَّتِ عمر ختم ہونے کو ثابت کرتا ہے اورحضرت سیِّدُنا امام رافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) نے اسے حضرت سیِّدُنا امام


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن