30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آئیں کیونکہ اس نے توبہ کو پورا نہیں کیا، لیکن یہ اس کی نسبت بہت کم گنہگار ہو گا جس نے توبہ کو ہمیشہ کے لئے نظر انداز کر دیا ہو۔
حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) فرماتے ہیں : توبہ کی شرائط میں سے ہے کہ وہ دوبارہ گناہ کی طرف نہ لوٹے اگر دوبارہ گناہ کی طرف پلٹا تو پہلی توبہ ٹوٹ جائے گی اور یہ شرط فاسق کے مسئلہ میں فائدہ سے خالی نہیں کہ جب اس نے توبہ کر لی اور نکاح کر لیا پھر فسق کی طرف لوٹ آیا تو حضرت سیِّدُنا قاضی باقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے قول کے مطابق بوقت ِنکاح فسق واضح ہونے کے سبب نکاح کا صحیح نہ ہونا واضح ہو جائے گا۔
دسویں شرط :حد قائم کرنے پر قدرت دینا:
مُجرم، حاکم کے پاس ثابت ہونے والی حد قائم کرنے پر قدرت دے۔ پس اس کی توبہ حد قائم کرنے پر قدرت دینے پر موقوف ہو گی، اگر اس پر حد قائم کرنے پر قدرت دی مگر حاکم یا اس کے نائب نے حد نہ لگائی تو یہ گنہگار نہ ہو گا بلکہ وہ دونوں گنہگار ہوں گے۔ حضرت سیِّدُنا امام ابنِ صباغ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ(متوفی۴۷۷ھ) کے کلام کا ظاہر مفہوم یہ ہے کہ کسی گناہ کا لوگوں کے درمیان مشہور ہونا حاکم کے ہاں ثابت ہونے کی طرح ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کے درمیان مشہور ہو جائے کہ فلاں شخص نے موجب ِ حدگناہ کا ارتکاب کیا ہے لیکن وہ گناہ حاکم کے ہاں ثابت نہ ہو سکے تو اس کی توبہ صحیح ہونے کے لئے اپنے اوپر حد قائم کرنے کی قدرت دینا شرط ہے جبکہ اس کا عرصہ زیادہ نہ گزرا ہوورنہ لمبا عرصہ گزرنے کے بعد اس کی حد ساقط ہونے میں اختلاف ہے۔
حضرت سیِّدُناقاضی ابو طیب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : ’’اگر اس کا گناہ ثابت نہ ہو، نہ ہی لوگوں میں مشہور ہو تو اس کے لئے اسے چھپانا افضل ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا قاضی حسین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : ’’اس کا ظاہر کرنا مکروۂ تنزیہی ہے۔‘‘حضرت سیِّدُنا امام بندنیجیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’مدت ِدراز گزرنے کے بعد ظاہر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔‘‘ ہم کہتے ہیں کہ طویل عرصہ گزرنے کے بعد حد ساقط ہو جائے گی لہٰذا حد ساقط ہونے کی وجہ سے اس کے لئے نفاذِ حدپر قدرت دینا جائز نہیں۔
حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) فرماتے ہیں : ’’اس میں اس قول کا احتمال ہے کہ اگر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع