دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کے کئی دلائل پائے گا۔‘‘

گویا انہوں نے حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کے قول سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس کے نادِم ہونے سے اس کی توبہ صحیح ہوگی، اس کے بعد جب وہ اسے یاد کرے تو اس سے توجہ ہٹا دے اور اس پر خوش نہ ہو اور اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ اس پر ہمیشہ نادِم رہنا لازم نہیں اور ایک دوسری جگہ فرماتے ہیں کہ اس پر لازم ہے کہ گناہ پر اصرار نہ کرے لیکن اس پر توبہ لازم آنے کا قول صحیح نہیں۔’’اَ لشَّامِل‘‘ میں ہے: ’’تجدید ِ توبہ کے وجوب کا نظریہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا کیونکہ جو لوگ اسلام لائے وہ زمانۂ جاہلیت کے گناہوں کو یاد کیا کرتے تھے لیکن ان پر نہ تو تجدید ِ اسلام لازم تھا اور نہ ہی انہیں اس کا حکم دیا گیا تھا۔‘‘

مذکورہ اختلاف تجدید ِ توبہ واجب ہونے کے متعلق ہے جبکہ مستحب ہونے میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں۔

تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’مومن اپنے گناہوں کو یوں خیال کرتا ہے گویا وہ پہاڑ کے نیچے بیٹھا ہے اور اسے پہاڑ کے گرنے کا خوف ہے اور فاجر اپنے گناہوں کو یوں سمجھتا ہے جیسے اس کی ناک کے اوپرسے مکھی اُڑتی ہوئی چلی گئی ۔ ‘‘(۱)

حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : شاید! حضرت سیِّدُنا قاضی باقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کی گزشتہ تقریراس بات پر مبنی ہے کہ توبہ گناہ کی سزا کو قطعی طور پر زائل نہیں کرتی اور اس کی صرف اُمید کی جا سکتی ہے کیونکہ یہ ایک ظنی اور غیر یقینی بات ہے۔ جب معاملہ اس طرح ہو تو جب بھی وہ اس کا تذکرہ کرے گا اس حال میں کہ اسے توبہ قبول ہونے اور سزا زائل ہونے کا قطعی یقین نہ ہو تو لازمی طور پر دوبارہ نادم ہو گا خاص طور پر اس حالت میں کہ جب اسے اپنا انجام بھی معلوم نہ ہو۔

نویں شرط : توبہ کو برقرار رکھنا:

توبہ کرنے کے بعد دوبارہ گناہ کی طرف نہ لوٹے جیسا کہ حضرت سیِّدُنا امام قاضی باقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرِانِی کا خیال ہے، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ اگر توبہ کرنے والا اپنی توبہ توڑ دے تو جائز ہے کہ اس پر اس کے گناہ لوٹ

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب الدعوات، باب التوبۃ، الحدیث:۶۳۰۸،ص۵۳۱، ’’یطیر‘‘ بدلہ’’مر‘‘۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن