دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ساتویں شرط :مقامِ گناہ سے جدا ہو جانا:

زمخشری نے ذکر کیا ہے کہ نافرمانی کی جگہ سے فوراً جدا ہو جائے۔ یہ ایک شاذ قول ہے۔ صَاحِبُ التَّنْبِیْہ نے اسے مستحب قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’حاجی کے لئے مسنون ہے کہ جس مکان میں اس نے اپنی بیوی سے جماع کیا ہو اس جگہ اپنی بیوی سے جدا ہو جائے۔ اس لئے کہ اس کا نفس اسے معصیت یاد دلائے گا توہو سکتا ہے وہ اس جگہ دوبارہ اسی گناہ میں مبتلا ہو جائے جیسا کہ ہمارے زمانے میں ایک شخص کے متعلق منقول ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ دور دراز کے مغربی علاقے سے حج کرنے آیا۔ جب دونوں مزدلفہ پہنچے تو اس سے جماع کر بیٹھا، آئندہ سال حج قضا کرنے کے لئے آیا توپھر اسی جگہ اپنی بیوی سے دوبارہ جماع کر بیٹھا، تیسرے سال پھر آیا مگر اس مرتبہ بھی اسی جگہ اس فعل کا ارتکاب کر بیٹھا۔ جب تنگ آیا تو چوتھی مرتبہ بیوی کو خود سے جدا رکھا یہاں تک کہ دونوں نے بحفاظت حج کر لیا۔

آٹھویں شرط : بار بار توبہ کرنا:

توبہ کے بعد جب بھی گناہ یاد آئے تو اس سے تجدید ِ توبہ کی جائے جیسا کہ حضرت سیِّدُنا قاضی ابو بکر باقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرِانِی کا خیال ہے، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ اگر اس نے نئے سرے سے توبہ نہ کی تو اس نے نیا گناہ کیا جس سے توبہ واجب ہے اور پہلی توبہ صحیح ہے کیونکہ گزشتہ عبادت کو کوئی گناہ ختم نہیں کرسکتا ۔

حضرت سیِّدُنا امام الحرمین عبد الملک بن عبداللہ جوینی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’یہ واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔‘‘

حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) اپنی کتاب’’تَوَسُّط‘‘میں فرماتے ہیں : ’’یہ کہا جاسکتا ہے کہ حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہنے جس قول کو اختیار کیا وہ اس صورت میں تو واضح ہے کہ جب وہ گناہ یاد کرے تو اس کا دل اس سے نفرت کرے لیکن اگر وہ اس سے نفرت نہ کرے بلکہ اسے یاد کرکے لذَّت حاصل کرے تو یہ ایک نیا گناہ ہے جس سے توبہ ضروری ہے اور سچی توبہ تقاضا کرتی ہے کہ گناہ کا مرتکب اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حیا اور افسوس کرتے ہوئے گزشتہ گناہ کو یاد کرے اور جو شخص احادیث ِ مبارکہ اور آثارِ صحابہ میں غور کرے گا وہ اس


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن