دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کی نظروں سے گرا دے۔ اس سلسلے میں اکثر اوقات اُسے جھوٹ سے کام لینا پڑتا ہے وہ اس طرح کہ پہلے وہ اس کے سچے عیب بیان کرتا ہے پھرآہستہ آہستہ دیگر عیوب بھی بیان کرتا ہے تا کہ وہ اس معاملے میں اپنے سچے ہونے پر دلیل قائم کرسکے کہ وہ تمام باتوں میں سچا ہے۔

(۴)…کسی قبیح چیز کی طرف اس کی نسبت کی جائے تو اس سے اپنے بری ہونے کا اظہار اس طرح کرے کہ اس برے فعل کا ارتکاب تو فلاں نے بھی کیا ہے، حالانکہ حق تو یہ تھا کہ اس فعل سے اپنی برا ٔت کا اظہار کسی دوسرے کے مرتکب ہونے کا تذکرہ کئے بغیر کیا جاتا اور کبھی اپنے عذر کی تمہید یوں باندھتا ہے کہ فلاں بھی اس کے ساتھ اس کام میں شریک ہے اور وہ بھی برا ہے۔

(۵)…بناوٹ کرنا اور اپنی شان بلند کرنا اور دوسرے کا مقام گرانا۔ جیسے یہ کہنا کہ فلاں جاہل ہے یا اس کا فہم و ادراک کمزور ہے۔ اس طرح ان عیوب سے اپنے آپ کو محفوظ ثابت کرنے کے ساتھ اپنی بزرگی کا اظہار کرنا۔

(۶)…کسی سے لوگوں کے محبت کرنے اور اس کی تعریف کرنے کی وجہ سے حسد کرنا اور حاسد یہ چاہتاہے کہ وہ اس کے عیب بیان کرکے لوگوں کو اس کی تعریف کرنے سے روکے تا کہ اس سے لوگوں کے تعریف کرنے اور محبت کرنے کی نعمت چھن جائے۔

(۷)…یا پھر غیبت کا سبب محض کھیل اور مذاق کرنا ہوتا ہے یعنی کسی کے بارے میں وہ ایسی باتیں کرے جن کے ذریعے وہ لوگوں کو ہنسائے۔ حالانکہ کسی کی عدم موجودگی میں اس کا مذاق اڑانا ایساہی ہے جیسے اس کی موجودگی میں اس کا مذاق اڑانا کیونکہ اس سے اس کی تحقیر ہوتی ہے۔

یہ غیبت کے عام اسباب ہیں اور خاص اسباب ابھی باقی ہیں جو ان سے بھی زیادہ برے اور خبیث ہیں :

(۱)…دین دار آدمی کا کسی برائی سے حیران ہوکر یہ کہناکہ’’کتنی عجیب بات ہے جو میں نے فلاں میں دیکھی۔‘‘ اگرچہ وہ اس برائی سے اپنے تعجب کرنے میں سچا بھی ہو لیکن پھر بھی حق یہ تھا کہ فلاں کا نام ذکر نہ کرتا کیونکہ اس طرح وہ غیبت کرنے والا گناہ گار ہو جائے گا اور اسے اس کا شعور تک نہ ہو گا۔

(۲)…یا پھر کسی کا یہ کہنا کہ’’فلاں آدمی پر مجھے حیرت ہوتی ہے کہ وہ کیسے اپنی کنیز کو پسند کرتاہے حالانکہ وہ تو بدصورت ہے۔‘‘


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن