دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

باوجود اصرار کے ایک بار سے توبہ درست ہے۔‘‘ مگر ہمارے شافعی ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام اس کا انکار کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ توبہ کے صحیح ہونے کی شرط یہ ہے کہ اس کی مثل کا ارتکاب نہ کرنے کا بھی عزم کرے اور اس کی مثل پر اصرار کے ساتھ توبہ کرنا محال ہے۔

حضرت سیِّدُنا امام حلیمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی فرماتے ہیں : ’’ ایک کبیرہ گناہ سے توبہ کرنا لیکن اس کی جنس کے علاوہ کسی دوسرے سے توبہ نہ کرنا بھی صحیح ہے۔‘‘ مذکورہ قول تقاضا کرتا ہے کہ جب دوسرا کبیرہ گناہ اسی کی جنس سے ہو تو اس ایک سے توبہ صحیح نہیں۔ حضرت سیِّدُنا استاذ ابو بکر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے اس کی تصریح کی لیکن حضرت سیِّدُنااستاذ ابو اسحاق عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْرَزَّاق نے مخالفت کی اور حضرت سیِّدُنا امام لحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کی کتاب’’اَلإرْشَادُ فِی الْکَلَام‘‘ کے شارح(سیِّدُنا امام ابوالقاسم انصاریعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی) نے حضرت سیِّدُنا امام قاضی حسین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کا ایک قول ذکر کیا ہے کہ بعض برائیوں پر قائم رہنے کے ساتھ دوسری بعض برائیوں سے توبہ کے صحیح ہونے میں اسلافِ اُمَّت میں کوئی اختلاف نہیں۔

حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : ’’توبہ کے کئی اسباب ہیں جن کے بغیر توبہ صحیح نہیں ہوتی پھر اس کے یہ اسباب بھی مختلف ہیں : ان میں سے ایک سبب زجر وتوبیخ کی کثرت کی وجہ سے حقوق العباد(کے تلف ہونے کا معاملہ) ہے، پس ایک گناہ سے توبہ کرنے کے باوجود اس جیسے دوسرے گناہ پر برقرار رہے تو یہ توبہ درست نہیں بشرطیکہ دونوں کے داعی( یعنی دعوت دینے والے) ایک جیسے ہوں اور اگر دونوں گناہ جنس کے اعتبار سے مختلف ہوں جیسے قتل کرنا اور شراب پینا لیکن دونوں کا سبب ایک ہو تو دونوں ایک ہی گناہ کی مثل ہیں اور ایک پر قائم رہتے ہوئے دوسرے سے توبہ صحیح نہیں کیونکہ دونوں کاسبب ایک ہے اور وہ ندامت ہے مثلاً توبہ کا سبب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی اور اس کے احکامات کی مخالفت کرنا ہے اوراگر ایک گناہ میں توبہ کا داعی بہت بڑا عذاب وعقاب ہے جبکہ دوسرے میں داعی کی کچھ وقعت نہیں تو صرف ایک گناہ سے توبہ کافی ہے۔ ‘‘

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ مزید فرماتے ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ کو جاننے اور یاد رکھنے والا گناہ پر عذاب کی وعیدوں کے ڈر سے کسی تاویل کے بغیر گناہ نہیں کرتا اور بالقصد اس سے گناہ کا ارتکاب متصور نہیں ہوتا جبکہ اسے معلوم ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے باخبر ہے۔پس اگر اس سے کبھی گناہ سرزد ہوبھی جائے تو یہ غلبۂ شہوت اور اس کی بصیرت اور عقل


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن