30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طور پر گناہوں کی معافی طلب کرے اور اگر اسے اپنے گناہ یاد ہوں تو بعض سے توبہ کرنا صحیح ہے اور اگر تفصیلی طور پر اسے معلوم ہوں تو تفصیلی طور پر علیحدہ علیحدہ توبہ لازم ہے اور ایک ہی دفعہ تمام گناہوں سے توبہ کافی نہیں البتہ! نامعلوم گناہوں سے توبہ کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔
حضرت سیِّدُنا امام شیخ عز الدین عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْن فرماتے ہیں کہ ممکنہ حد تک گزشتہ گناہوں کو یاد کرے اور جنہیں یاد کرنا مشکل ہو اس پر اُن سے توبہ بھی لازم نہیں جن کا وہ اعتراف نہ کرے۔
دوسری شرط : دوبارہ نہ کرنے کا عزم کرنا:
یہ پختہ ارادہ کر لے کہ مستقبل میں اس یا اس جیسے کسی گناہ کی طرف نہ لوٹے گا۔ اسے اس شخص کے حق میں شرط ٹھہرایا جا سکتا ہے جو گزشتہ گناہ کی مثل پر قدرت رکھتا ہو۔ جو شخص زنا کے بعد مجبوب ہو(یعنی اس کا آلۂ تناسل کاٹ دیا) گیا یا تہمت لگانے وغیرہ کی وجہ سے اس کی زبان کاٹ دی گئی تو ان کے حق میں بھی یہ شرط ہے کہ وہ اس گناہ کے چھوڑنے کا عزمِ مصمم کر لیں کہ اگر دوبارہ ان گناہوں پر قدرت حاصل ہو گئی تب بھی گناہ نہ کریں گے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دوبارہ گناہ کرنے سے عاجز شخص کی توبہ بھی صحیح ہوتی ہے اور اس میں ابن جبائی معتزلی کے علاوہ کسی نے اختلاف نہیں کیا اس کا قول ہے کہ ایسے شخص کی توبہ صحیح نہیں کیونکہ وہ گناہ چھوڑنے پر مجبور ہے۔ اس کا وہی جواب دیا گیا جو آلۂ تناسل کٹے ہوئے شخص کے متعلق بیان ہوچکا ہے اور یہ قول حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کی کتاب ’’اَلإرْشَادُ فِی الْکَلَام‘‘کی شرح میں مذکور قول کے منافی بھی نہیں کہ سابقہ گناہ کی مثل پر قدرت رکھنے والے کا اسے چھوڑنے کا عزم کرنا تو صحیح ہے مگرمجبوب کا یہ عزم کرنا صحیح نہیں کہ وہ زنا نہیں کرے گا بلکہ وہ اس طرح عزم کرے کہ اگر اس کا آلۂ تناسل لوٹا دیا گیا تب بھی زنا نہ کرے گا۔
چند گناہوں سے توبہ کا حکم:
حضرت سیِّدُنا امام قشیری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے حضرت سیِّدُنا امام ابو اسحاق عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْرَزَّاق سے نقل کیا کہ ’’ایک ہی گناہ کی مثل پر اصرار کے باوجود اس ایک گناہ سے توبہ کرنا صحیح ہے حتی کہ ایک عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے توبہ صحیح ہے اگرچہ اس جیسی دوسری عورت سے زنا کرنے پر قائم رہے اور اگر ایک عورت سے دو مرتبہ زنا کیا تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع