دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’حج عرفہ کا نام ہے۔‘‘ (۱)

ندامت کی شرائط:

حضرت سیِّدُنا امام تاج الدین سبکیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے توبہ کی ندامت کے ساتھ تفسیر بیان کرتے ہوئے فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام اور علمائے اُصول کے دونوں طریقوں کے درمیان تطبیق کی پھر فرمایا کہ ندامت ان اُمور کے بغیر متحقق نہیں ہوتی جن کی تعداد فقہائے کرام ررَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے تین بلکہ پانچ بلکہ اس سے بھی زیادہ بتائی ہے۔ ان اُمور کی تفصیل درج ذیل ہے:

پہلی شرط :گزشتہ گناہ پر نادم ہونا:

گزشتہ گناہ پر نادِم ہونا ضروری ہے اور اسے ندامت تب شمار کیا جائے گا جب یہ حقوقِ الٰہی کی رعایت نہ کرنے اور گناہ میں پڑنے پر اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حیا اور اس کے حقوق کی رعایت نہ کرنے پر افسوس کرتے ہوئے ہو۔ پس اگر کسی دنیوی وجہ سے نادِم ہو مثلاً عار یا مال کے ضیاع، بدن کی تھکاوٹ یا اپنے ہی بیٹے کو قتل کرنے کی وجہ سے نادِم ہو تو اس کی ایسی ندامت کا کوئی اعتبار نہیں جیسا کہ ہمارے علمائے اصول نے ذکر کیا اور ہمارے فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا کلام اس پر دلیل ہے اور انہوں نے اس کی صراحت اس وجہ سے نہ کی کہ توبہ ایک عبادت ہے اور عبادت اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی کے لئے ہوتی ہے، لہٰذا اگر توبہ کسی دوسری غرض کے لئے ہو تو وہ توبہ شمار نہ ہو گی۔ اگرچہ ایک (ضعیف) قول یہ بھی ہے کہ توبہ کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے باطنی معاملہ ہونے کی وجہ سے شیطان کو اس پر کوئی دخل نہیں ، پس اس کی قبولیت کے لئے اخلاص کی بھی حاجت نہیں اور نہ ہی خود پسندی و ریاکاری کو اس میں کوئی دخل ہے۔ نیز مخالفین کے لالچ کو بھی اس میں کوئی دخل نہیں۔

بھولے ہوئے گناہ سے توبہ:

حضرت سیِّدُنا امام ابونصر قشیری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اپنے والد ِ ماجد حضرت سیِّدُنا امام ابوالقاسم عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْحَاکِم کے حوالے سے ذکر فرماتے ہیں کہ توبہ میں شرط ہے کہ وہ گزشتہ لغزش یاد کر کے اس پر نادِم ہو اور اگر اس نے پہلے کبھی

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…جامع ترمذی، ابواب الحج، باب ما جاء فی من ادرک الامام بجمع فقد ادرک الحج، الحدیث:۸۸۹،ص۱۷۳۵۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن