دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

صحیح وہی قول ہے جو حضرت سیِّدُنا امام ابوزکریا یحییٰ بن شرف نوویعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی وغیرہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ اسلام لانے کی وجہ سے کافر کی توبہ قطعی طور پر مقبول ہوتی ہے اور دوسرے گناہوں کی توبہ کا مقبول ہونا اس کی شرائط کے ساتھ بھی ظنی ہے۔ لیکن ہمارے متقدمین شافعی ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے ایک گروہ کا اس قول سے اختلاف ہے۔

حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ جب کافر مسلمان ہو جائے تو اس کا اسلام لانا کفر سے توبہ نہیں بلکہ اس کی توبہ کفر پر ندامت سے ہو گی اور کفر پر ندامت کے بغیر اس کا ایمان لانا متصور ہی نہیں ہوسکتا بلکہ ایمان لاتے وقت کفر پر ندامت ضروری ہے۔ پھر بالاجماع کفر کا گناہ ایمان لانے اور کفر پر ندامت کے ساتھ ساقط ہو جائے گا اور قبولیت ِ توبہ اس حد تک توقطعی ہے۔ البتہ! اس کے علاوہ دیگر گناہوں سے توبہ کی قبولیت ظنی ہے یقینی نہیں اور تحقیق اُمَّت کا اس پر اجماع ہے کہ کافر جب مسلمان ہو جائے اور اپنے کفر سے توبہ کر لے تو اس کی توبہ صحیح ہے اگرچہ وہ مسلسل دوسرے گناہوں کا ارتکاب کرتا رہے۔

حضرت سیِّدُنا امام زرکشی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ یہ اجماع کفر کے متعلق ہے لیکن کفر کے علاوہ دیگر گناہ خاص طور پر توبہ سے ہی معاف ہوں گے۔ جیسا کہ حضرت سیِّدُنا امام بیہقیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اپنی طویل سند سے ذکر فرمایا اور رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس فرمانِ عالیشان’’اگر اس نے اسلام میں اچھے کام کئے تو اس سے پہلے اور بعد والے اعمال کا مؤاخذہ نہیں ہو گا اور اگراس نے اسلام میں برے کام کئے تو اس سے پہلے اور بعدوالے اعمال کا بھی مؤاخذہ ہوگا۔‘‘ (۱)سے استدلال کرتے ہوئے فرمایا:’’پس اگر اسلام تمام گناہوں کو مٹا دیتا تومسلمان ہونے کے بعدکسی کا مؤاخذہ نہ ہوتا۔‘‘

حضرت سیِّدُنا امام ابوبکر احمد بن حسین بیہقی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ’’شُعَبُ الإیْمَان‘‘میں فرماتے ہیں کہ اس کے متعلق کئی احادیث ِ مبارکہ آئی ہیں کہ حدود گناہوں کا کفارہ ہوتی ہیں مگر ان کا بھی کفارہ ہونا اس وقت ہے جب وہ توبہ کر لے۔ چنانچہ، اس کی دلیل یہ حدیث ِ پاک ہے کہ جب ایک چور کا ہاتھ کاٹا گیا تو حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ا سے فرمایا: ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ کر۔‘‘ (۲)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح البخاری،کتاب استتابۃ المرتدین،باب اثم من اشرک باﷲ…الخ، الحدیث:۶۹۲۱،ص۵۷۷،بتغیرٍ۔

2…شعب الایمان، باب فی معالجۃ کل ذنب بالتوبۃ، الحدیث:۷۰۶۲،ج۵،ص۳۹۴۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن