دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

طور پر حکم نہ لگانا مذہب ِ مخالفین کے برخلاف ہے۔

سوال: جب تم قبولیت ِ توبہ کا قطعی حکم نہیں لگاتے اور توبہ سزا کو بھی زائل نہیں کرتی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اس فرمانِ عالیشان کو کس معنی پر محمول کرو گے؟

اِنۡ تَجْتَنِبُوۡا کَبَآئِرَ مَا تُنْہَوْنَ عَنْہُ نُکَفِّرْ عَنۡکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ ۵، النساء: ۳۱)

ترجمۂ کنز الایمان:اگر بچتے رہو کبیرہ گناہوں سے جن کی تمہیں ممانعت ہے تو تمہارے اور گناہ ہم بخش دیں گے۔

نیزدرج ذیل فرامینِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماوراس جیسی دیگر احادیث ِ مبارکہ کو کس معنی پر محمول کرو گے؟

{1}…پانچ نمازیں ان کے درمیان والے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہیں۔ (۱)

{2}…ایک جمعہ دوسرے جمعہ کے درمیان کے(صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے۔ (۲)

{3}… عرفہ کے دن کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ (۳)

{4}… عاشورا کے دن کا روزہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ (۴)

{5}… بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ ایک رات کے بخار سے مومن کی تمام خطائیں (صغیرہ گناہ ) مٹادیتا ہے۔ (۵)

جواب: گناہوں کے ارتکاب پر فوراً توبہ کرنا واجب ہے، پس تمام واجبات کی طرح توبہ کرنا بھی واجب ہے اور درحقیقت یہ ایک عبادت ہے جس پر ثواب کا وعدہ کیا گیا ہے۔ رہا سزا کا زائل کرنا تو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذمۂ کرم پر ہے اور وہ ذات پاک ہے جس سے بہتر امید کی جاتی اور اچھا سوال کیا جاتا ہے۔

معتزلہ کہتے ہیں کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرنے سے صغیرہ معاف ہو جاتے ہیں اور انہوں نے عقلی طور پر اس کے واجب ہونے کا دعویٰ کیا اوران پر الزام آتاہے کہ جب یہ نیکیاں کسی گناہ کو نہیں مٹاتیں اس لئے کہ صرف کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرنا ہی گناہ مٹا دیتا ہے تو عرفہ وغیرہ کے روزے کی مشقت اٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟ ہاں !

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الطہارۃ، باب الصلوات الخمس…الخ، الحدیث:۵۵۱،ص۷۲۰۔

2سنن ابن ماجہ، ابواب اقامۃ الصلوات،باب ماجاء فی فضل الجمعۃ، الحدیث:۱۰۸۶،ص۲۵۴۰۔

3السنن الکبری للنسائی،کتاب الصیام، باب صوم یوم عرفۃ…الخ، الحدیث:۲۸۰۰،ج۲،ص۱۵۱۔

4السنن الکبری للنسائی،کتاب الصیام، باب صوم یوم عرفۃ …الخ، الحدیث:۲۸۰۰،ج۲،ص۱۵۱۔

5موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب المرض والکفارات، الحدیث:۲۸،ج۴،ص۲۳۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن