دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{78}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے:’’بے شک جس کے سامنے اس کے مسلمان بھائی کی غیبت کی گئی اوروہ اس کی مددکرنے پر قادر تھا پس اس نے اس کی مدد کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّدنیا و آخرت میں اس کی مدد فرمائے گا اور اگر اس نے مدد نہ کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّاسے دنیا و آخرت میں ذلیل کرے گا۔‘‘ (۱)

{79}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’جس نے اپنے مسلمان بھائی کی عزت کو غیبت سے بچایا اللہ عَزَّوَجَلَّکے ذمۂ کرم پر ہے کہ اسے جہنم سے آزاد فرما دے۔‘‘ (۲)

تنبیہ6: غیبت کے اسباب

غیبت پر ابھارنے والے امور بہت زیادہ ہیں۔ ان میں سے چند یہ ہیں :

(۱)…جس نے آپ کو غصہ دلایا کبھی تو اس کی برائیاں بیان کرکے غصہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے لیکن کبھی غیبت سے بھی غصہ کم نہیں ہوتا۔ لہٰذا وہ دل میں جمع ہوتا رہتا ہے اور پختہ کینہ بن کربرائیاں بیان کرنے کا دائمی سبب بن جاتا ہے ۔ غصہ اور کینہ غیبت پر ابھارنے والے بہت بڑے اسباب ہیں۔

(۲)…بھائیوں کی موافقت اور ان کے ساتھ ان کے معاملات میں نرمی کا برتاؤ کرتے ہوئے حسنِ سلوک سے پیش آنا یا پھر انہی جیسے معاملات اپنا لینا اس ڈر سے کہ اگر وہ خاموش رہا یا انکار کیا تو وہ اس کو بوجھ سمجھیں گے اور اس سے الگ ہو جائیں گے اور اپنی جہالت کی وجہ سے یہ گمان کرتا ہے کہ یہ یاری، دوستی کی ضروریات میں سے ہے، بلکہ کبھی تو خوشی و غمی میں دوستوں سے تعاون کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کسی سے ناراض ہونے کے سبب خود بھی اس سے ناراض ہو جاتا ہے۔ لہٰذا وہ اس شخص کا برا تذکرہ کرنے اور عیوب بیان کرنے میں ان کے ساتھ اس قدر منہمک ہو جاتا ہے کہ آخر کار ہلاک ہو جاتا ہے۔

(۳)…کسی کے بارے میں یہ سمجھنا کہ وہ اس کی خامیاں نکالنا چاہتا ہے یا پھر کسی بزرگ کے سامنے اس کے خلاف کوئی گواہی دینے کا ارادہ رکھتا ہے، لہٰذا اس بزرگ کے سامنے پہلے ہی اس کی برائی بیان کر دے تا کہ اسے اس بزرگ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…الکامل فی ضعفاء الرجال، الرقم۲۰۳ابان بن ابی عیاش، ج۲، ص۶۴’’أذلہ‘‘بدلہ’’أدرکہ‘‘۔

2…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت،باب ذب المسلم عن عرض أخیہ،الحدیث:۲۴۱،ج۷،ص۱۶۰۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن