دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اسے کبیرہ گناہ شمار نہیں کرتے۔ نیز مذکورہ اصرار کے ساتھ ان کی بیان کردہ تمثیل بھی متنازع ہے ۔لہٰذا اس میں کوئی دلیل نہیں۔ میں نے بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کومذکورہ کلام ذکر کرنے کے بعد یہ کہتے ہوئے پایا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہکا ذکر کردہ کلام درست نہیں۔

حضرت سیِّدُنا امام جلال الدین بلقینیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں کہ غلبہ کو سمجھنے کے لئے عرف کو معیار بنایا جائے گا اس لئے کہ اس سے تمام عمر کے گناہ مراد لینا مشکل ہے، لہٰذا مستقبل کے گناہ اس میں داخل نہ ہوں گے اور اسی طرح وہ گناہ بھی شامل نہ ہوں گے جو توبہ وغیرہ سے ختم ہو گئے ہوں۔

قبولیت ِ شہادت کا معیار:

حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ)نے ’’اَلْمُخْتَصَر‘‘ میں فرمایا ہے کہ ہماری معلومات کے مطابق بہت کم لوگ اطاعت اور مُرَوَّت میں مخلص ہیں اور جب کسی شخص پر اطاعت اور مُرَوَّت غالب ہو تو اس کی گواہی مقبول ہوگی اور جب کسی پرمعصیت اور خلافِ مُرَوَّت کام غالب ہوں تو اس کی گواہی قبول نہ ہوگی۔ (۱)

حضرت سیِّدُنا امام بلقینیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں کہ ہمارے شافعی ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اس پر اتفاق ہے کہ اس سے مراد صغیرہ گناہ ہیں کیونکہ کبیرہ گناہ کا ارتکاب تو فوراً عدالت سے نکال دیتا ہے اگرچہ اطاعت غالب ہو۔ بہتر قول یہ ہے کہ عدالت کی شرط کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرنا اور نیکیوں پر صغیرہ گناہوں کا غالب نہ ہونا ہے۔

حضرت سیِّدُنا امام بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کا مذکورہ قول کہ ’’نیکیوں پر صغیرہ گناہوں کا غالب نہ ہونا‘‘ تقاضا کرتا ہے کہ اگر دونوں برابر ہوں کہ دونوں میں سے ایک دوسرے پر غالب نہ ہو تو عدالت باقی رہنے کا بھی احتمال ہے اور اس کے ختم ہونے کا بھی احتمال ہے جیسا کہ اگر جائز اور حرام کام جمع ہو جائیں تو حرام کو اس کی خباثت کی وجہ سے ترجیح دی جاتی ہے، اسی طرح یہاں بھی نافرمانی اور گناہوں کو ان کی خباثت کی وجہ سے ترجیح دی جانی چاہئے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ارشاد نصیحت نشان ہے:

وَلَمْ یُصِرُّوۡا (پ۴، اٰل عمران:۱۳۵) ترجمۂ کنز الایمان:اور اَڑ نہ جائیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…الحاوی الکبیر للماوردی،کتاب الشہادات الثانی، مسألۃ:لیس من الناس احد نعلمہ…الخ، ج۲۱،ص۱۵۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن