30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ اقدس میں شعراموجود رہتے جن کے اشعار آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم توجہ سے سماعت فرماتے تھے، جیسے حضرت سیِّدُنا حسان بن ثابت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ، حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن رواحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور حضرت سیِّدُنا کعب بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور(مسلم شریف میں ہے:) آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُمَیَّہ بن ابی صَلْت کا 100 اشعار والا قصیدہ پڑھوایا۔ (۱)
ہمارے آقا ومولیٰ، مدینے والے مصطفی صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اشعار پڑھوائے اور کثیرصحابہ وتابعین کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَان وغیرہ نے پڑھے اور حضرت سیِّدُنا امام اصمعیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا امام شافعیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی کے سامنے ہزلیوں کے اشعار پڑھے۔
نیز عربی دیوان یاد کرنے سے کتاب وسنت کے سمجھنے میں بہت زیادہ مدد ملتی ہے۔ حدیث ِ پاک میں ہے کہ ’’بے شک شعر میں حکمت ہے۔‘‘ (۲)
حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی نے مرسلاً روایت بیان کی: ’’شعر ایک کلام ہے، اچھا شعر اچھا کلام اور برا شعر برا کلام ہے۔‘‘ (۳)
یعنی شعر کا شعر ہونا قبیح نہیں بلکہ وہ حکم میں کلام کی طرح ہے۔ حضرت سیِّدُنا امام رافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) وغیرہ فرماتے ہیں : ’’اشعار میں سے جس کی ضرورت ہو اسے یاد کرنا ضروری ہے کیونکہ جو چیز اطاعت پر مدد دے وہ اطاعت ہی ہوتی ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا امام شافعیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی فرماتے ہیں : اشعار کی نثری کلام پر فضیلت یہ ہے کہ یہ مشہور ہو جاتے ہیں۔ اس کا معنی یہ ہے کہ نثر کے برعکس یہ کتابوں میں ثابت رہتے اور پڑھے جاتے ہیں۔
حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ)فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام ابو الحسن علی بن محمد ماوردی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے کتنی اچھی بات کہی ہے کہ ’’عرب کے کلام میں 3طرح کے اشعار ہوتے ہیں :(۱)… مستحب: یہ وہ ہے جو دنیا سے بچائے اور آخرت کی رغبت دلائے یا اچھے اخلاق پر ابھارے۔ (۲)… مباح: یہ وہ ہے جس میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الشعر، باب فی انشاد الاشعار…الخ، الحدیث:۵۸۸۵،ص۱۰۷۸۔
2…صحیح البخاری،کتاب الادب، باب ما یجوز من الشعر…الخ، الحدیث:۶۱۴۵،ص۵۱۸۔
3…مسند الشافعی، من کتاب الحج من الامالی،ص۳۶۶، بتغیرٍ قلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع