دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مصیبت میں مبتلا ہے جس میں ہم سب مبتلا ہیں یعنی اس میں صبر کی کمی ہے۔ پس وہ بات اپنی کرتا ہے لیکن اس کا مقصود دوسرے کی مذمت کرناہوتا ہے۔ نیز اپنی مذمت کرنے میں صالحین کے ساتھ تشبیہ دے کر خود اپنی تعریف کرنا اس کا مقصود ہوتا ہے ۔ لہٰذا وہ تین فحش عادتوں کو جمع کر لیتا ہے: غیبت، ریاکاری اور اپنی تعریف کرنا بلکہ چار کو کیونکہ یہ کام کرنے کے باوجود وہ اپنی جہالت کی وجہ سے یہ گمان کرتا ہے کہ وہ غیبت سے بچنے والے نیکوکاروں میں سے ہے اور اس کا سبب جہالت ہی ہے کیونکہ جو جہالت کی حالت میں عبادت کرتا ہے شیطان اس کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس پر ہنستا اور اس کا مذاق اڑاتا ہے۔ اور تمام عبادات وریاضات برباد کرکے اسے ہلاکت اور گمراہی کے گڑھوں میں پھینک دیتا ہے۔

اس کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ وہ یوں کہتا ہے کہ ’’میرے دوست کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ میرے لئے تکلیف دہ ہے لہٰذا ہم اللہ عَزَّوَجَلَّسے دعا کرتے ہیں کہ وہ اسے ثابت قدم رکھے۔‘‘ حالانکہ وہ جھوٹا ہوتا ہے اور وہ جاہل اتنا بھی نہیں سمجھتا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے باطن کی خباثت سے اچھی طرح آگاہ ہے اور وہ اس کی وجہ سے اللہ عَزَّوَجَلَّکی ناراضی مول لیتا ہے اوریہ اس سے زیادہ سخت ہے جس کا ارتکاب جاہل لوگ سرعام کرتے ہیں۔

غیبت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ تعجب کے طور پر کسی کی غیبت کو توجہ سے سننا تا کہ غیبت کرنے میں غیبت کرنے والے کا لطف دوبالا ہو۔ حالانکہ وہ جاہل یہ نہیں جانتا کہ غیبت کی تصدیق کرنے والا بلکہ اس پر خاموش رہنے والا بھی غیبت کرنے والے کے ساتھ شریک ہوتا ہے جیسا کہ حدیث ِ پاک میں ہے:

{77}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:’’سننے والا بھی غیبت کرنے والوں میں سے ایک ہے۔‘‘ (۱)

پس وہ شریک ہونے سے نہیں بچ سکتا جب تک کہ زبان سے انکارنہ کرے۔ اگرہو سکے تو کسی اور بات میں مشغول ہو جائے اگر ایسا نہ کر سکے تو کم از کم دل میں برا جانے اور اس پر لازم ہے کہ اس مجلس سے چلا جائے جبکہ کوئی مجبوری نہ ہوورنہ معذور ہے اور اس میں صرف زبان سے اس کا یہ کہنا فائدہ نہ دے گاکہ’’خاموش ہو جا۔‘‘ جبکہ دل اس کو پسند کر رہا ہو اور نہ ہی ہاتھ وغیرہ سے اشارہ نفع مند ہو سکتاہے۔ البتہ! زبان سے انکار شدت اختیار کر جائے تو یقینا فائدہ حاصل ہو گا۔ چنانچہ، حدیث ِ پاک میں ہے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1احیاء علوم الدین،کتاب آفات اللسان،الآفۃ الخامسۃ عشرۃ الغیبۃ ،بیان ان الغیبۃ لا تقتصر…الخ،ج۳،ص۱۸۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن