30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہر موضوع کا غوروفکر اور سمجھنے کا اپنا اپنا محل ہے لہٰذا ان دونوں میں سے ایک کو دوسرے پر قیاس نہیں کیا جا سکتا اور تہمت کی بحث میں گزر چکا ہے کہ تعریض سے تہمت لگانا کبیرہ گناہ ہے اگرچہ اس سے حد واجب نہیں ہوتی۔
مذمَّت کرنے اور اسے بیان کرنے والے کا حکم:
حضرت سیِّدُنا امام رافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) فرماتے ہیں : ’’مذمَّت والا کلام کہنے والے کی طرح نقل کرنے والوں پر گناہ نہیں۔ حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) فرماتے ہیں : یہ بات صحیح ہے جبکہ دونوں برابر ہوں لیکن اگر ایک نے اشعار کہے اور عام نہ کئے پھر دوسرے نے ان اشعار کو عام کر دیا تو بلاشبہ اس کا گناہ زیادہ شدید ہو گا۔ اس قول میں حضرت سیِّدُنا امام زرکشیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے انہی کی پیروی کی۔
حضرت سیِّدُنا امام بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے شیخین کے حوالے سے بیان کردہ اس قول کہ ’’ مذمَّت میں سچا اس میں جھوٹے کی طرح ہے‘‘ سے اختلاف کرتے ہوئے فرمایا: ’’حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی کی دلیل یہ حدیث ِ پاک ہے: ’’شعر ایک کلام ہے، اچھا شعر اچھے کلام کی طرح اور برا شعر برے کلام کی مثل ہے۔‘‘ (۱) مذکورہ حدیث ِ پاک تقاضا کرتی ہے کہ سچی مذمَّت حرام نہیں اس اعتبار سے کہ سچی مذمَّت والا کلام بھی حرام نہیں اور اگر اس میں اشاعت ِ فاحشہ ہو تو حرام ہے۔ یہی مؤقف واضح ہے مگرحضرت سیِّدُنا امام رویانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کا قول شیخین کے قول کی تائید کرتا ہے کہ مذمَّت حرام ہے اگرچہ مذمَّت کرنے والا اس میں سچا ہو۔ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں کہ متأخرین نے اسی مؤقف کو اختیار کیا اورحضرت سیِّدُنا امام قمولی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اپنی کتاب’’جَوَاھِر‘‘میں مزید یہ فرمایا کہ سچی مذمَّت کرنے والے کا گناہ جھوٹے کے گناہ سے کم ہوتا ہے۔
میں نے عنوان میں مسلمان کی قید لگا کر کافر کی مذمَّت سے احتراز کیا کیونکہ اس میں اختلاف اور تفصیل ہے بلکہ اسی طرح مسلمان کی مذمَّت میں بھی تفصیل ہے۔
کافر کی مذمَّت کاحکم:
کافر کی مذمَّت کے متعلق خلاصۂ کلام یہ ہے کہ اکثر شافعی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اس کو مطلقا ً جائز قرار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1… مسند الامام الشافعی، من کتاب الحج من الامالی،ص۳۶۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع