دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سبب جر ِیر اور فَرَزْدَقکی مذمَّت تو کی مگر عِلْمُ الْبَیَان میں اِعرَاب وغیرہ پر استدلال کے لئے ان کے اشعار بطورِدلیل پیش کرنے والوں کی مذمَّت نہیں کی اور حضرات ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکے عدمِ جواز کے کلام کو اس صورت پر محمول کرنا ضروری ہے جو لہوو لعب میں مبتلا اور بے کار لوگوں کی عادت ہوتی ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے مراد آج کل کے شعرا کا شعر پڑھنا ہے جبکہ وہ اشعار ناجائز ہوں کیونکہ ان کے کلام میں اذیت، زندوں کی مذمَّت، زندوں کی مُردوں کے متعلق بدکلامی یا مُردوں کی برائیوں کا تذکرہ ہوتا ہے اور وہ اس پائے کے شعرابھی نہیں ہوتے جن سے لغت وغیرہ میں حجت پکڑی جائے، محض لوگوں کی عزَّتوں سے کھیلنا رہ جاتا ہے ۔‘‘

تعریضاً مذمَّت کرنے کا حکم:

حضرت سیِّدُنا امام رافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) فرماتے ہیں : ’’تعریض(۱) میں مذمَّت کرنا صراحتاً مذمَّت کرنے کی طرح ہے بلکہ بعض اوقات تعریض کے ساتھ مذمَّت زیادہ ہوتی ہے۔’’شَرْحُ الصَّغِیْر‘‘میں اس قول پر قطعی حکم دیاگیا اورحضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) نے اسے بہترین قول قرار دیا اور حضرت سیِّدُنا امام ابن کج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہکا یہ قول کمزور ہے کہ تعریض مذمَّت میں شمار نہیں ہوتی۔

حضرت سیِّدُنا امام حلیمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کا یہ قول میرے ذکر کردہ مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ جس چیز کی تصریح اس کی ذات کی وجہ سے حرام ہو اس میں تعریض بھی حرام ہے اور جس چیز کی تصریح اس کی ذات کی وجہ سے حرام نہ ہو بلکہ کسی دوسرے عارض کی وجہ سے حرام ہو تو اس میں تعریض جائز ہے جیسے عدت والی عورت کو دعوتِ نکاح دینا۔

سوال:حضرت سیِّدُنا امام زرکشی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام ابن کج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہکا قول قیاس کے زیادہ قریب ہے کیونکہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام تہمت کے باب میں تعریض کو کنایہ کے ساتھ بھی ملحق نہیں کرتے تو یہ تصریح کے ساتھ کیسے ملائی جا سکتی ہے؟

جواب: یہ ہمارے موضوع کے خلاف ہے کیونکہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کاکلام حد کے معاملے میں (تعریض کو تصریح کے ساتھ)ملحق نہ کرنے کے متعلق ہے اور ہمارا کلام (تعریض سے مذمَّت کرنے کی)حرمت کے متعلق ہے اور

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…تعریض یہ ہے کہ ’’کلام کو کسی ایک طرف مائل کردینا اس میں اشارہ ایک جانب ہوتا ہے اورمراد دوسری جانب لے لی جاتی ہے۔‘‘

(معجم اصطلاحات،ص۵۵)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن