30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت سیِّدُنا امام زرکشی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (گواہی مردود ہونے کے لئے مذمت کو)کثرت کے ساتھ مقید کرنے کے متعلق شوافع کے مؤقف کو صحیح قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’حضرات شیخین (یعنی امام رافعی وامام نووی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمَا)کے کلام کا تقاضا یہ ہے کہ مطلق مذمَّت ِ مسلم سے گواہی مردود ہو جاتی ہے اور اس کے کم یا زیادہ ہونے میں کوئی فرق نہیں لیکن حضرت سیِّدُنا امام دارمیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے مذمَّت کی معمولی مقدار معاف قرار دی ہے اور کتاب ’’اَلاُم‘‘ میں مذمَّت کو کثرت کے ساتھ مقید کرنے کا یہی تقاضا ہے اور یہی درست ہے۔‘‘
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے اپنے استاذ حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) کے کلام کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے فرمایا: (اشعار میں مسلمانوں کی) مذمَّت کرنے کے سبب گواہی مردود ہونا بعید از عقل ہے کیونکہ نظم بھی نثر(یعنی غیر منظوم کلام) کی طرح ہوتی ہے اور حضرت سیِّدُنا امام دارمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِـی نے ذکر کیا ہے کہ شاعر جب جھوٹ کی معمولی آمیزش سے کسی کی تعریف یا مذمَّت کرے تو اس کی گواہی قبول کی جائے گی اور ’’اَلاُم‘‘ کا یہ قول اس کی تائید کرتا ہے کہ اکثر غضب اور محرومی کے موقع پر لوگوں میں مذمَّت کا وقوع ہوتا ہے یہاں تک کہ اس میں بہت زیادہ واضح اور خالص جھوٹ کا اظہار ہو تو دو اعتبار سے اس کی گواہی مردود ہے:
(۱)… اگر اس کا کلام منفرد ہو تو اس صورت میں یہ کہنا ضروری ہے کہ اگر وہ اکثر ایسا کرے یا وہ اس میں مشہور ہو یا ایسی مذمَّت کرے جس کے کبیرہ گناہ ہونے کی وجہ سے فاسق ہو جائے تو یقینی طور پر اس کی گواہی مردود ہو جائے گی۔
(۲)… اگر وہ کثرت سے مذمَّت نہ کرے، نہ اس میں مشہور ہو اور نہ ہی وہ کبیرہ گناہ ہو تو گواہی مردود نہ ہو گی مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ البتہ! یہ کہا جاسکتا ہے کہ غیبت کبیرہ گناہ ہے یا جس مذمَّت میں اذیت والی بات پائی جاتی ہو، وہ اُسے یاد کر لے اور ہر وقت گُنگُناتا رہے اور اس کے ذریعے مَہْجُوّ(یعنی جس کی مذمَّت کی گئی اسے) اور اس کے بچوں کو اذیت پہنچاتا رہے تو اس کے کبیرہ ہونے کا احتمال ہے لیکن نثر میں نہیں کیونکہ نظم یاد ہو جاتی اور ذہنوں میں بیٹھ جاتی ہے اور انسان بار بار اُسے دُھراتا رہتا ہے۔
نظم اور نثر میں مذمت کافرق:
’’اَ لْبَحْر‘‘ میں ہے کہ شعر کی ترتیب آسانی سے یاد ہو جاتی ہے اور یہ نثر کے برعکس کئی زمانوں تک باقی رہتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع