30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان کی زندگی کا ایک طویل حصہ گزرا اور اب جدائی بھی طویل ہو گئی تھی۔
’’اَلرَّوْضَۃ‘‘میں مذکور یہ قول بھی اس کی تائید کرتا ہے کہ یہ بات مُرُوَّت میں خلل ڈالتی ہے کہ کوئی شخص لوگوں کی موجودگی میں اپنی بیوی کو بوسہ دے یا باہم خلوت کے معاملات بیان کرے اور’’اَلرَّوْضَۃ‘‘میں نکاح کے باب میں اسے مکروہ کہا اور شرح مسلم میں اسے حرام قرار دیا اور یہ بات اس حکم کے منافی نہیں کیونکہ پہلا قول جماع اور اس کے مقدمات ذکر نہ کرنے کے متعلق ہے اور دوسرا ان دونوں کے ذکر کے متعلق ہے۔ لہٰذا یہ نہیں کہا جائے گا کہ عورتوں کے متعلق عشقیہ اشعار کہنے والے کی گواہی مردود ہونی چاہئے اگرچہ وہ کسی کو معین نہ کرے، کیونکہ اگر وہ اس کی بیوی ہو تو اس نے ایسی باتوں کو ذکر کیا جنہیں چھپانا اس کا حق تھا یا اگر وہ اجنبیہ تھی تو اس سے بھی سخت جرم کیا۔ کیونکہ ہم کہتے ہیں کہ کسی کی تعیین نہ ہونے کی صورت میں درگزر کیا جا سکتا ہے اوراس صورت میں ان کے مابین موازنہ کرنا جائز نہیں اگرچہ بعض کے نزدیک جائز ہے۔
حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) کا قول اس کی تائید کرتا ہے کہ ’’اگر وہ اپنی بیوی کے بارے میں عشقیہ اشعار کہے اور محبت وچاہت کے علاوہ کوئی چیز ذکر نہ کرے یا محض ظاہری تشبیہات کا ذکر کرے تو یقینی طور پر ثابت ہے کہ یہ نقصان دہ نہیں۔اسی طرح اگر غیر معین عورت کا تذکرہ کرے اور فحش ذکر نہ کرے تو یہی حکم ہے۔‘‘
حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ)ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں کہ یہ بھی یقینی طور پر ثابت ہے کہ اگر کوئی شخص ایسی عورت کا نام لے جس کو وہ نہیں جانتا کہ وہ کون ہے اور فحش بات اور تہمت کے بغیر اس کے ظاہری محاسن، چاہت اور محبت کا تذکرہ کرے توکہنے والے پر عیب نہیں لگایا جائے گا اور اس میں اختلاف ثابت نہیں۔ اس طرح کا تذکرہ شعرا نے لیلیٰ، سعدی ، دعد، ہند اور لُبنٰی کے متعلق کیا ہے اور اس میں اختلاف کیسے ہو سکتا ہے حالانکہ حضرت سیِّدُنا کعب بن زہیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضور نبی ٔ پاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں (اپنے قصیدہ لامیہ کا مطلع یعنی پہلا) شعر پڑھا:
بَانَتْ سُعَادُ فَقَلْبیْ اَ لْیَوْمَ مَتْبُوْلُ ترجمہ:(آہ) سُعَاد جدا ہو گئی پس آج میرا دل مغموم ہے۔(۱)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المستدرک،کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب اسلام کعب بن زہیر، الحدیث:۶۵۳۶،ج۴،ص۷۵۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع