دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

صاحبُ الْاِنْتِصَاراورحضرت سیِّدُنا شیخ ابو حامد عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدسے یہی حکایت کیا گیاہے اوراَ لْحَاوِی اورالمقنع وغیرہ کا کلام بھی یہی تقاضا کرتا ہے۔

حضرت سیِّدُنا قاضی حسین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ ڈھول بجانا اگرلَہْوکے طور پر ہو تو جائز نہیں اور حضرت سیِّدُنا امام حلیمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے جنگ اور عید کے ڈھول کو دیگر ڈھولوں سے خارج کرتے ہوئے بقیہ ہر قسم کے ڈھول کو مطلقا ًحرام قرار دیا اور عید میں بھی ڈھول کو صرف مردوں کے لئے خاص کیا اور یہ بھی ایک ضعیف طریقہ ہے اورعراقیوں کے ایک گروہ نے یک رُخے(یعنی ایک منہ والے) ڈھولوں کو حرام چیزوں میں شمار کیا۔ حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) نے حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کے دوسرے کلام کو ذکر کرنے کے بعد ارشاد فرمایا کہ ان کی یہ بحث تو بڑی خوب ہے لیکن ان سے قابلِ قبول نہیں کیونکہ اس میں انہوں نے حضرات ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکے واضح کلام کی مخالفت کی۔ حضرت سیِّدُنا ابنِ رِفْعَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ امام الحرمین کا قول ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ یہ کلام اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ڈگڈگی کے متعلق مروی روایات ان کے نزدیک صحیح نہیں اورجن روایات سے امام الحرمین کے مذکورہ کلام کا جواب دیا گیا ان میں سے ایک حضرت سیِّدُناسلیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے تَقْرِیْبمیں ڈگڈگی کی حرمت نقل کرنے کے بعد ذکر فرمائی کہ حدیث ِ پاک میں ہے کہ ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ سارنگی اور ڈُگڈُگی بجانے والے کے علاوہ ہر گنہگار کو معاف فرما دیتا ہے۔‘‘ (۱)

حدیث ِ پاک میں لفظ عَرْطَبَۃ سے مراد سارنگی ہے۔

مذکورہ وعید کے ساتھ ساتھ ڈگڈگی کی حرمت پر اجماع بھی ہے۔ لہٰذا حضرت سیِّدُنا سُلَیْم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ جوکہ ہمارے اکابرین ومتقدمین میں سے ہیں ،(ان) کے ڈگڈگی کی حرمت پر اجماع نقل کرنے پر آپ غور کریں تو واضح ہو جائے گا کہ حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) نے حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کی جس بحث کی تعریف کی ہے وہ اجماع کے خلاف ہے۔ اس صورت میں اس بات میں کوئی فرق نہیں کہ حدیث صحیح ہو یا نہ ہو۔ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنے یہی بات کہی ہے کیونکہ اجماع حجت ہوتا ہے اگرچہ صحیح حدیث اس کے خلاف ہواس لئے کہ اجماع، طعن اور اعتراض سے محفوظ دلیل کے ساتھ ہوتا ہے، لہٰذاوہ زیادہ پختہ ہوتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1النہایۃ فی غریب الحدیث: والأثر، باب العین مع الرائ، عرطب، ج۳،ص۱۹۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن