دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

یہ تمام کیفیات سنانے والے کے اعتبار سے بھی مختلف ہوتی ہیں یعنی ولی سے سننا عام آدمی سے سننے سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے اور نبی سے سننا ولی سے سننے سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے اوراللہ عَزَّوَجَلَّسے سننا نبی سے سننے سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے انبیاءے کرام عَلَـــیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، صدیقین اور صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانگانے باجے اور غنا میں مشغول نہیں ہوتے تھے بلکہ کلامِ الٰہی کے سننے پر اکتفا فرماتے تھے۔ (اوراگر وہ معرفت ِ الٰہی نہ رکھتے ہوں تو ان کے احوال بھی مختلف ہوں گے۔ پس)

{5}…جس پر جائز خواہش غالب ہو مثلاً وہ اپنی بیوی سے محبت کرتا ہو تو اس میں محبت کے آثار، جدائی کے خوف اور ملاقات کی اُمید میں سماع مؤثر ہوتا ہے لہٰذا اس کے سماع میں کوئی حرج نہیں۔

{6}… جس پر حرام کام کی خواہش غالب ہو جیسے وہ کسی اَمْرَد یا اجنبی عورت سے عشق کرتا ہو تو اس میں سماع حرام کام کی طرف کوشش میں مؤثر ہوتا ہے اور جو چیز حرام کی طرف لے جائے وہ بھی حرام ہی ہوتی ہے۔

بہرحال جو شخص خود میں ان 6 اقسام میں سے کوئی قسم نہ پائے تو اس کا سماع مکروہ ہے۔حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُنا امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی(متوفی۵۰۵ھ)کے حوالے سے بیان ہو چکا ہے کہ یہ مباح ہے اور اکثر سماع میں فاسق وفاجر لوگ شریک ہوتے، روتے دھوتے اور ایسے مقاصد کے لئے بے قراری ظاہر کرتے ہیں جس کی خباثت کو اپنے دلوں میں چھپائے ہوتے ہیں لیکن ظاہر یہ کرتے ہیں کہ ان کی یہ حالت اچھے مقصد کے لئے ہے۔ یاد رکھئے! آخرت کے عالی مرتبہ احوال اور پسندیدہ صفات کو لازم کرنے والی صفات کے ذکر کے بغیر قابلِ تعریف سماع حاصل نہیں ہو سکتا۔

سماع کی شرائط:

حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام ابو القاسم قشیری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی جو کہ شافعی ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام میں شمار کئے جاتے ہیں ،انہوں نے سماع کے متعلق ایک کتاب لکھی جس میں سماع کی شرائط ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس کی شرائط میں سے ہے کہ بندے کو اللہ عَزَّوَجَلَّکے اسما اور صفات کی معرفت حاصل ہو تا کہ وہ افعال اور مخلوقات کی صفات میں سے صفاتِ ذاتِ باری تعالیٰ جان لے۔ نیز اسے اس بات کی بھی معرفت حاصل ہو کہ ذاتِ حق کی نعت گوئی میں کون سی صفات بیان کرنا منع ہیں

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…روح المعانی، لقمٰن، تحت الآیۃ۶،جزئ۲۱،ص۹۷۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن