دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

نے بھی اسے مباح ہی کہااور جس نے بھی اسے اپنے دین کے لئے اس طرح چُن لیا کہ اس کی موجودگی ہی میں عبادت کرتا ہے تو وہ حسرت و نقصان میں مبتلا ہوا کیونکہ عاشقِ حقیقی اور عارِف باللہپر جب وَجْد کی کیفیت طاری ہوتی ہے تو وہ حالت ِ مدہوشی میں (محبت و عشق کی وادیوں میں ) اس طرح سرگرداں ہو جاتا ہے کہ اسے اس حالت پر ملامت نہیں کی جاتی بلکہ اس کی تعریف کی جاتی ہے کیونکہ اسے حاصل ہونے والی لذات انتہائی عمدہ و پاکیزہ ہوتی ہیں۔

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں : ’’آج کل کا سماع بلا شبہ حرام ہے کیونکہ اس میں بے شمار برائیاں شامل ہوگئیں ہیں جیسے مردوں عورتوں کا اختلاط اور عام لوگوں کا فضول کاموں میں مبتلا ہونا۔لہٰذا حاکم پر لازم ہے کہ انہیں اس سے روکے۔‘‘

اور حضرت سیِّدُنا قاضی حسین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے یہ بھی ذکر فرمایا کہ جس نے ہر مہینے میں کئی بار سماع کی عادت بنائی وہ فاسق ہو گیا اور اس کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی اور اگر مہینے میں ایک بارکی عادت بنائی تو وہ فاسق تو ہو گا لیکن اس کی گواہی مردود نہیں ہو گی۔ حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) نے اس کی تردید کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ قول کلامِ فقہاکے مفہوم کے برعکس ہے۔

سماع کی چندصورتیں :

حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُنا امام ابوحامد محمد بن محمدغزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی(متوفی۵۰۵ھ) فرماتے ہیں : ’’سماع کی 3 صورتیں ہیں : (۱)… یا تو یہ محمود(یعنی پسندیدہ) ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ جس پر محبت ِ الٰہی اور اس کی ملاقات کے شوق کا غلبہ ہو اس پر سماع کے ذریعے کشف وکرامات کے احوال ظاہر ہو جاتے ہیں۔ (۲)… یا پھر مباح ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی بیوی سے جائز عشق کرے یا سماع کے سبب اس پر محبت ِ الٰہی غالب آئے نہ کہ نفسانی خواہشات کا غلبہ ہو۔ (۳)…یا پھر یہ حرام ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ سماع کے باعث کسی شخص پر حرام چیزوں کی محبت غالب آ جائے۔‘‘ (۱)

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…روح المعانی، لقمٰن، تحت الآیۃ۶،جزئ۲۱،ص۹۷۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن