دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

امام محی الدین ابو زکریا یحییٰ بن شرف نوویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی ۶۷۶ھ) نے بھی اس پر کوئی دلیل قائم نہیں کی اور انہیں یہ جواب بھی دیا گیا کہ اگر یہ تسلیم کر بھی لیا جائے کہ حدیث ِ پاک میں اس کی حرمت پر کوئی دلیل نہیں تو پھر بھی یہاں تو دلیل موجود ہے اور وہ گزشتہ تقریر سے معلوم ہوچکا ہے کہ شَبَّابَہ کو ان تمام آلاتِ موسیقی پر قیاس کیا گیا ہے جن کی حرمت پر اتفاق ہے کیونکہ یہ بھی مستی و مدہوشی پیدا کرنے میں دوسرے تمام آلاتِ موسیقی کے ساتھ نہ صرف شریک ہے بلکہ بسا اوقات اس میں عیش وطرب دیگر آلاتِ لہوولعب جیسے سارنگی و رباب وغیرہ سے زیادہ ہوتا ہے۔ پس اسے یا تو قیاس کرنا بہتر ہے یا پھر یہ سارنگی ورباب کے برابر ہے اور چونکہ مذکورہ دونوں آلات حرام ہیں لہٰذا یہ بھی حرام ہے۔

یَرَاع سے کیا مراد ہے؟

شَبَّابَہکو یَرَاع کہنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ درمیان سے خالی ہوتا ہے۔ اور اسی سے ہے:’’رَجُلٌ یَرَاعٌ لَا قَلْبَ لَہٗ یعنی وہ اتنا بُزدل شخص ہے گویا اس کے پاس دل ہی نہیں۔‘‘ یعنی وہ بانس کی طرح اندر سے کھوکھلا ہے۔ یہ لفظ اسمِ جنس ہے جس کا واحدیَرَاعَۃٌ ہے جیسا کہ ’’تَہْذِیْبُ النَّوَوِی‘‘ میں ہے۔

حضرت سیِّدُنا امام جوہری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : یَرَاع سے مراد ہر وہ نبات ہے جس کا تنا پتلا، کھوکھلا اور گانٹھ دار ہو نیز اس میں پوری اور گرہ بھی ہو جبکہ یَرَاعَۃ سے مراد کسی درخت کی پوری یا نلکی ہے کہ جس کے دونوں طرف گرہ ہو۔ اس صورت میں یَرَاع کی تفسیر شَبَّابَہ کے ساتھ کرنا وسعت کے طور پر ہے کیونکہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یَرَاع کا واحد یَرَاعَۃٌ ہے تو پھر جمع سے کسی مفرد کی تفسیر کیسے ہو سکتی ہے؟

بعض متأخرین فرماتے ہیں کہ شیخین(یعنی امام رافعی وامام نووی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمَا)کے اختلاف کا محل نرکل نہیں جسے موصول بھی کہا جاتا ہے اس لئے کہ اسے بھی دوسرے گانے بجانے کے آلات کے ساتھ ملا کر بجایا جاتا ہے اور یہ شرابیوں کا شعار ہے جیسا کہ شرابیوں کے حالات سے واقف کسی پر یہ بات مخفی نہیں۔

حضرت سیِّدُنا امام رافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) فرماتے ہیں کہ یَرَاع سے مراد ہر نرکل و بانس نہیں بلکہ اس سے مراد عراقی بانسری ہے اور ایسے آلاتِ موسیقی بلااختلاف حرام ہیں جنہیں دوسرے گانے بجانے کے آلات سے ملا کر بجایا جاتا ہے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن