دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اور کبھی لفظِ عود کا اطلاق دیگر آلاتِ موسیقی پر بھی ہوتا ہے۔ اس کے متعلق حضرت سیِّدُنا امام عمرانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَ انِیاور کئی شافعی ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکا کلام یہ ہے کہ ’’آلاتِ موسیقی سے پیدا ہونے والی آوازیں 3 اقسام پر مشتمل ہیں ان میں سے ایک حرام ہے اور یہ وہ آلات ہیں جن سے بغیرگانے کے بھی کیف ومستی حاصل ہوتی ہے جیسے سارنگی، ستار، ڈھول، بانسریاں ، باجے، پائپ کی بانسریاں ،نقارے، سارنگی کی مثل ایک تار والے باجے اور آخری دو کے مشابہ آلات موسیقی ۔‘‘

مزامیر کی اقسام:

مزامیرصُرْنَای(بانسری کی طرح کا ایک باجا) کو بھی شامل ہے اور اس سے مراد بانس کی ایسی لکڑی ہے جس کا ایک سِرا تنگ اور دوسراکافی کھلا ہوتا ہے اور یہ قافلوں اور جنگوں میں اور نقاروں پر بجایا جاتا ہے اوریہ(مزامیر) کِرْجَۃ کو بھی شامل ہے اور یہ بھی صرنای کی مثل ہے مگر اس میں بانس کے نچلے حصے میں تانبے کا ایک ٹیڑھا ٹکڑا رکھا جاتا ہے جو دیہاتوں میں شادی کے موقع پر بجایا جاتا ہے اوریہ (مزامیر) نَایکو بھی شامل ہے(جو کہ بانسری کی مثل ایک باجا ہے) ۔ یہ پہلی دونوں قسموں سے زیادہ خوش کُن ہوتا ہے اور یہ دو ملی ہوئی لکڑیاں ہوتی ہیں۔ایک قول کے مطابق سب سے پہلے بنی اسرائیل نے بانسریاں بنائیں۔

تکیہ بجانے کاحکم:

حضرت سیِّدُنا امام رافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) فرماتے ہیں کہ تکیوں پر کٹی ہوئی شاخیں مارنا عراقیوں کے نزدیک مکروہ ہے لیکن صاحب ِ مُہَذَّب نے اس میں حرمت کو ترجیح دی ہے اور’’اَلْکَافِی‘‘ میں اہلِ مراوزہ کے حوالے سے اسے حرام کہا گیا ہے(مراوزہ ایک شہر کانام ہے)۔ اس پر اعتراض کیاگیا ہے کہ ان کے اکابر میں سے حضرت سیِّدُناشیخ ابوعلیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِینے اس کے مکروہ ہونے پر جزم کیا ہے اور صاحب ِ کافی نے کٹی ہوئی شاخ سے پیٹنے کو سماع میں تالیاں بجانے کے ساتھ ملایا ہے۔

مَردوں کا تالیاں بجانا کیسا؟

حضرت سیِّدُنا امام حلیمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں کہ مردوں کے لئے تالیاں بجانا مکروہ ہے کیونکہ یہ عورتوں


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن