دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سیِّدُنا امام ماوردی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی کتاب’’اَلْحَاوِی‘‘ ہی کا حصہ ہے۔

حضرت سیِّدُنا شیخ ابو حامدعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدفرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی سے جھانجھ کے متعلق پوچھا گیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا: ’’سب سے پہلے زنادقہ (یعنی لادینوں ) نے عراق میں اس کا آغاز کیایہاں تک کہ لوگ(اس میں مشغول ہوکر) نماز اور ذکر ِ الٰہی سے غافل ہو گئے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا امام جوہری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی وغیرہ فرماتے ہیں : ’’جھانجھ اکثر پیتل (کی دو پلیٹوں ) سے بنائی جاتی ہے کہ ان میں سے ایک کو دوسری پر مارا جاتا ہے اور یہ عربوں کے ساتھ خاص ہے جبکہ تار والے آلات ِ موسیقی عجمیوں کے ساتھ خاص ہیں اور یہ دونوں لفظ(یعنی صَنْجاورذُوْالاَوْتَار) عجمی ہیں جو بعد میں عربی میں استعمال ہونے لگے۔‘‘

حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا قاضی حماۃ بارزی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے خیال میں حضرت سیِّدُنا امام رافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) کی مراد دوسرا قول ہے اور ان کا اس طرح کی بات کرنا عجیب ہے حالانکہ اس کے بعد حضرت سیِّدُنا امام رافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) فرماتے ہیں کہ تالیاں بجانا حرام ہے اور اسے حضرت سیِّدُنا شیخ ابومحمد عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الصَّمَد وغیرہ نے ذکر کیا لیکن امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے اس میں توقُّف کیا کیونکہ اس کے متعلق کوئی حدیث وارد نہیں البتہ! ڈگڈگی کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ)مزید فرماتے ہیں کہ عربی جھانجھ تالیاں بجانے کی طرح ہے یا یہی عربی جھانجھ ہی تالیاں بجانا ہے۔

حضرت سیِّدُناامام ابنِ معین جزری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکا قول بھی ان کے قول کے موافق ہے کہ صلیل بغیر گانے کے کیف ومستی والے حرام آلاتِ موسیقی میں سے ہے جسے جھانجھ بھی کہتے ہیں اور اس سے مراد وہ آواز ہے جو لوہے کے دو ٹکڑوں کوایک دوسرے پر مارنے سے پیدا ہوتی ہے۔

’’اَلْمُحْکَم‘‘کا کلام اس پر دلالت کرتا ہے کہ جھانجھ کا اطلاق دف پر بھی ہوتا ہے اور اس سے مراد عربی جھانجھ ہے اور تار والے آلاتِ موسیقی پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے اور اس صورت میں جھانجھ کے متعلق حضرت سیِّدُنا امام رافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) کے کلام کو دونوں صورتوں پر محمول کرنا جائز ہو گا نہ کہ جیسے حضرت سیِّدُنا قاضی بارزی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوی نے گمان کیا ہے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن