دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مذکورہ دو اماموں (یعنی سیِّدُنا ابنِ عمر اور سیِّدُنا ابنِ جعفر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم) کے متعلق ابنِ حزم کا گمان درست نہیں کیونکہ ان سے ایسی بات ثابت نہیں اور ایسا ہرگز ہو بھی نہیں سکتا جبکہ وہ انتہائی پرہیزگار ، لہوولعب وغیرہ کو حرام قرار دینے اوراس سے دُور رہنے والے ہیں اور اگر اس حدیث ِ پاک کے متعلق ابنِ حزم کے گمان کو تسلیم کر بھی لیا جائے تب بھی بدعت کی مذمت، نئی نئی باتوں اور ان کے انکار پر دلالت کرنے والی عام احادیث ِ مبارکہ سارنگی کی حرمت پر اس طرح دلالت کرتی ہیں کہ جس کا رد نہیں کیا جا سکتا۔

ہمارے جلیل القدر عالم حضرت سیِّدُنا امام ابو الحسن علی بن محمد ماوردی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نقل فرماتے ہیں : ’’ہمارے بعض شافعی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام گانے بجانے کے آلات میں سے سارنگی بجانے کو خاص طور پر مباح قرار دیتے ہیں حرام قرار نہیں دیتے اور اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ یہ ان حرکات پر بنائی جاتی ہے جو غم کو ختم کرتی، ہمت کو قوت دیتی اور چُستی میں اضافہ کرتی ہیں۔‘‘

پھر اس کارد کرتے ہوئے خود ہی فرماتے ہیں کہ اس کی حِلَّت کی یہ کوئی وجہ نہیں۔

(مصنِّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں :) پس اس وجہ کو رد کرنے میں امام ماوردی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے اس قول کہ ’’اس کی حِلَّت کی یہ کوئی وجہ نہیں ‘‘ سے شیخین (یعنی امام رافعی وامام نووی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمَا) کے آلات ِموسیقی کی حرمت میں اختلاف کی نفی کرنے سے حضرت سیِّدُنا امام اَسْنَوِیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکا ان سے اختلاف خود بخود ختم ہوجاتا ہے اور اس کے ختم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ شاذ اور دلیل کی نفی کرنے والا ہے جو ترک کر دینے، اعراض کرنے اور اہمیت نہ دینے کے لائق ہے۔ علاوہ ازیں حضرت سیِّدُنا امام اَسْنَو ِی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکا اس وجہ کو بیان کرتے ہوئے یہ کہنا درست نہیں کہ شیخین نے آلاتِ موسیقی میں مطلقًا اختلاف کی نفی کی ہے۔

حضرت سیِّدُنا امام رویانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَ انِی نے ’’اَلْبَحْر‘‘ میں خاص طور پرعُوْد (یعنی سارنگی) کے جواز کی ایک وجہ یہ بیان کی کہ کہا جاتا ہے کہ یہ بعض امراض میں نفع دیتی ہے۔ حضرت سیِّدُنا امام ماوردی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے بھی یہی بات ذکرفرمائی۔ مگر اس پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ جب اس کے جواز کی علَّت بعض امراض میں نفع مندہونابیان کی گئی ہے تو اس کی اباحت کو صرف اس مرض میں مبتلا شخص کے ساتھ ہی مقید کرنا چاہئے نہ کہ کسی دوسرے کو اس کی اجازت دینی چاہئے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن