دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مقام پر اس کی تصریح کی کہ جب کوئی عادِل راوی عادِل راوی کو پاکر اس سے روایت کرتا ہے تو یہ بات اس کے سماع (یعنی احادیث سننے) اور ملاقات پر محمول ہوتی ہے۔ اب خواہ وہ کہے:اَخْبَرَنَایا حَدَّثَنَایا عَنْ فُـلَانٍ یا قَالَ فُـلَانٌ ۔تو ان میں سے ہر لفظ اس کے سماع پر دلالت کرتا ہے۔

ابنِ حزم کے کلام میں ٹکراؤ دیکھئے کہ اس نے حضرت سیِّدُنا امام بخاری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کی اس روایت کے خلاف حکم دیا۔ حضرت سیِّدُنا ابو مالک اَشْعَرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’میری اُمَّت میں ضرور ایک ایسی قوم ہو گی جو زنا، ریشم، شراب اور گانے باجے کے آلات کوحلال جانے گی۔‘‘ (۱)

یہ حدیث ِ پاک کیف ومستی اور لہوولعب والے آلات کے حرام ہونے کے متعلق صریح ہے اور شیخین(یعنی امام نووی وامام رافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمَا) نے بیان کیا ہے کہ عراقی بانسری اور دوسرے آلاتِ موسیقی بجانے کے حرام ہونے میں کوئی اختلاف نہیں۔

ابن حزم اور اس کی پیروی کرنے والوں کی نفس پرستی پر تعجب ہے کہ انہوں نے تعصُّب کی انتہا کرتے ہوئے اس روایت اور اس باب میں مروی دیگر تمام روایات کو موضوع قرار دے دیا اور یہ ان کی جانب سے واضح جھوٹ ہے۔ لہٰذا اس معاملے میں کسی کے لئے اس کے کسی قول پر اعتماد کرنا جائز نہیں۔

حضرت سیِّدُنا امام ابو العباس احمد بن عمر قرطبیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’بانسری، آلاتِ موسیقی اور طبلہ یا ڈگڈگی کی آواز سننے کی حرمت میں کوئی اختلاف نہیں اور میں نے سَلَف وخَلَف(یعنی پہلے اور بعد والے) کسی بھی معتبر امام کے حوالے سے اس کے جواز کا کوئی قول نہیں سنااور یہ حرام کیوں نہ ہو حالانکہ یہ چیزیں شرابیوں اور فاسقوں کا شعارہیں اور شہوتوں ، فتنہ وفساد اور بے حیائی کو پھیلانے والی ہیں اور جو چیز ایسی ہو اس کی حرمت میں کوئی شک نہیں اور نہ ہی ایسا کرنے والے کے فاسق اور گنہگار ہونے میں کوئی شک ہے۔‘‘

بعض شارِحینِ مِنْھَاج فرماتے ہیں : ’’بانسری شرابیوں کا شِعار نہیں بلکہ اکثر ان کے پاس ہوتی ہی نہیں۔ اس لئے کہ اس سے ان کا حال ظاہر ہو جاتاہے۔ لیکن حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ)فرماتے ہیں

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب الاشربۃ، باب ما جاء فیمن یستحل الخمر ویسمیہ بغیر اسمہ، الحدیث:۵۵۹۰،ص۴۸۰۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن