30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سارنگی کو بھی استعمال کیا جائے ورنہ اس کویہ نام نہیں دِیا جائے گا۔
ایک قول کے مطابق اس سے مراد ہر گانے بجانے والا آلہ ہے کیونکہ یہ ایسے آلات ہیں جوشراب پر اُبھارتے ہیں اور ان میں شرابیوں سے مشابہت پائی جاتی ہے جو کہ حرام ہے۔ اسی وجہ سے اگر چند لوگ کسی جگہ اکٹھے ہوں اور اپنی اس مجلس میں شراب نوشی کے برتن اور پیالے لا کر ان میں سَکَنْجَبِیْن (یعنی تُرشی اور مِٹھا س سے بنا ہوا شربت) اُنڈیلیں اور ایک ساقی(یعنی پلانے والا) مُقَرَّر کریں جو ان سب کے ارد گرد چکر لگا کر انہیں پلائے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ ایسی باتیں کریں جو شراب نوشوں کی عادت ہے تو ان کا یہ عمل حرام ہے (اگرچہ شربت حلال ہے پھر بھی شرابیوں کی مشابہت کی وجہ سے حرام ہے)۔
ابنِ حزم(۱) کی تردید:
گانے بجانے کے آلات کی حرمت کئی اَسناد سے ثابت ہے اور ابنِ حزم کو اس کے خلاف وہم ہوا(لہٰذا اس نے ان کی حرمت کے متعلق مروی روایات کو موضوع قرار دے دیا) حالانکہ حضرت سیِّدُنا امام محمد بن اسماعیل بخاری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِینے اس پر تعلیق لکھی اور سیِّدُنا امام اسماعیلی، سیِّدُنا امام احمد بن حنبل، سیِّدُنا امام ابنِ ماجہ ابوعبداللہ محمد بن یزید قزوینی، سیِّدُنا امام ابو نعیم اور سیِّدُنا امام ابو داؤد سلیمان بن اشعث سِجِسْتَانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِم نے اسے ایسی صحیح اسانید کے ساتھ بیان فرمایا کہ جن کے متعلق کوئی وجۂ طعن نہیں پائی جاتی اور ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی ایک دوسری جماعت نے بھی ان روایات کو صحیح قرار دیا جیسا کہ بعض حفاظِ حدیث نے فرمایااس بنا پر کہ خود ابن حزم نے دوسرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…ابنِ حزم کے متعلق خود مصنِّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہکَفُّ الرِّعَاعِِ عَنْ مُحَرَّمَاتِ اللَّھْوِ وَالسَّمَاعِ عَلٰی ھَامِشِ، الزَّوَاجِر،جلد1، صفحہ145 پر فرماتے ہیں : ’’یاد رکھو! ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنے ابنِ حزم کی تذلیل کرتے ہوئے فرمایاکہ ابنِ حزم کی بہت سی بے تکی باتیں ہیں اور اُمورِ قبیحہ ہیں جو اس کی سختی ( طبیعت) اور ظواہر پر جمود کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ اس لئے محققین نے فرمایا: ابنِ حزم کا کوئی وزن نہیں اور نہ اس کے کلام کی طرف نظر کی جائے گی اور نہ اس کے خلاف(جو اہلسنَّت سے کیا) پر کوئی اعتبار واعتماد کیا جائے گا۔‘‘ اسی کتاب کے صفحہ163پر مزید فرماتے ہیں : ’’ابنِ حزم تو اس بارہ میں ان سب ظاہریوں (یعنی غیر مقلِّدین) سے زیادہ قبیح ہے۔ بے شک علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے نزدیک ابنِ حزم اور اس کے اصحاب کا کوئی وزن نہیں اور کسی کے لئے ابنِ حزم کی تقلیدجائز نہیں اور اس کی بات کی طرف کان لگانا بالکل ناجائز ہے۔‘‘(تعارف چند مفسِّرین محدثین مؤرخین کا،ص۹،۱۰)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع