دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ابنِ ابی الدم عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمفرماتے ہیں کہ میں نے کسی کو اس کی تصریح کرتے ہوئے نہیں دیکھا بلکہ حضرت سیِّدُنا ابو الحسن علی بن محمد ماوردی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی شافعی ہونے کے باوجود امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کے مؤقف کے برعکس رائے پر اعتماد کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’جب ہم گانے بجانے کے آلات کو حرام قرار دیں گے تو یہ صغیرہ گناہ کہلائیں گے نہ کہ کبیرہ، جن میں استغفار کی ضرورت ہوگی اور ان پر اصرار کئے بغیر گواہی بھی مردود نہ ہو گی اور جب ہم کسی چیز کو مکروہ قرار دیں گے تو اس سے مراد نفسانی خواہشات کی پیروی والے کام ہوں گے جن میں استغفار کی حاجت ہوگی نہ گواہی مردود ہوگی جب تک کہ کثرت سے ان کا ارتکاب نہ کرے ۔ ‘‘

’’اَلْمُہَذَّب‘‘میں اسی کو اختیار کیا گیا اسی طرح حضرت سیِّدُنا قاضی حسین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ اپنی ’’تَعْلِیْق‘‘(یعنی شرح یا حاشیہ)میں فرماتے ہیں کہ ہمارے بعض شافعی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکے نزدیک اگر کوئی شخص نکاح منعقد ہوتے وقت ریشم پر بیٹھا تو اس کی گواہی منعقد نہ ہو گی کیونکہ اس میں محلِ شہادت ادائے شہادت کی طرح ہوتا ہے۔

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے نزدیک یہ صغیرہ گناہوں میں سے ہے اور اس سے جو مسائل اخذ ہوتے ہیں وہ فسق کو لازم نہیں کرتے۔ حضرت سیِّدُنا فُوْرَانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَ انِینے’’ اَ لْاِنَابَۃ ‘‘میں اسی قول کو ذکر کیا اور حضرت سیِّدُنا ابنِ ابی الدمعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمکی طرف سے حضرت سیِّدُنا امام الحرمین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کی مذکورہ تردید کا رد کرتے ہوئے فرمایا کہ’’ذَخَائِر‘‘ میں حضرت سیِّدُنا امام محلیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیکی تصریح اسی قول کے مطابق ہے۔ چنانچہ، وہ فرماتے ہیں کہ اس کا کبیرہ ہونا اَلشَّامِل کے کلام سے واضح ہے کہ جو ان حرام چیزوں میں سے کوئی چیز سنے وہ فاسق ہے اور اس کی گواہی مردود ہے اور اس میں بار بار سننا بھی شرط نہیں۔

یہ گانے باجے کو حرام قرار دینے والوں کے کلام کا خلاصہ ہے اور اس کے علاوہ بھی کئی مضامین ہیں جن پر کوئی اعتراض نہیں۔ پس ہم کہتے ہیں کہ باجے اور ہر مست کرنے والی آواز کا سننا حرام ہے جیسے ستار، سارنگی، باجا، دو تارا یعنی چھوٹی سارنگی، جھانجھ، عراقی بانسری، چرواہے کی بانسری، ڈُگڈُگی اور اس کے علاوہ دیگر گانے باجے کے آلات وغیرہ۔

مِعْزَفَۃ کا معنی:

اس کے متعلق ایک قول یہ ہے کہمِعْزَفَۃ سے مراد گانا گانے والی لونڈیوں کی آوازیں ہیں جبکہ گانے کے ساتھ


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن