دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

چند سوالات وجوابات

سوال1: جن علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے شطرنج کو حرام قرار دیا ان کے نزدیک یہ کبیرہ گناہ ہے اگرچہ جوئے اور نمازکے ضیاع وغیرہ سے خالی ہو اور یہ بات حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عمر، سیِّدُنا امام مالک اور سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم وغیرہ کے بیان کردہ فرامین سے ظاہر ہے۔ اس لئے کہ حضرت سیِّدُنا امام مالک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِق کے فرمان میں اسے جوئے سے ملانا اور حضرت سیِّدُنا ابن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے فرمان میں جوئے سے زیادہ برا قرار دینا، نیز حضرت سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا اسے جلا دینا اس کے کبیرہ ہونے میں ظاہر ہے اور حضرت سیِّدُنا اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْرَّزَّاق کا فرمان کہ تمام حرج اسی میں ہے اور یہ گناہ ہے اور اسی طرح حضرت سیِّدُنا وکیععَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَدِیْعاور حضرت سیِّدُنا سفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْحَنَّان کا آیت ِ مبارکہ کے الفاظ’’ وَ اَنۡ تَسْتَقْسِمُوۡا بِالۡاَزْلٰمِ ؕ ‘‘ کی تفسیر شطرنج کے ساتھ کرنا۔پس یہ تمام فرامینِ مبارکہ اس بارے میں واضح ہیں کہ جو شطرنج کھیلنے کو حرام قرار دیتے ہیں ان کے نزدیک یہ گناہِ کبیرہ ہے اور اسے جائز قرار دینے والے اس کو اس وقت کبیرہ گناہ قرار دیتے ہیں جب اس کے ساتھ گزشتہ بیان کردہ خرابیاں ملی ہوئی ہوں۔لہٰذا ان کے نزدیک اس کا کبیرہ گناہ ہونا اس کے ساتھ ملی ہوئی خرابیوں کی وجہ سے ہے نہ کہ یہ ذاتی طور پر کبیرہ ہے۔

جواب: ہاں !معاملہ تو اسی طرح ہے مگر کبھی کبھار کوئی شے قبیح چیز سے مل کروہ فائدہ دیتی ہے کہ علیحدہ طور پر نہیں دیتی۔ یہ بات بعید نہیں کہ اس ملنے کو ہی ایسا بنا دیا جائے کہ اس سے نفرت دلانے اور سختی کرنے کے لئے یہ اس بات کا تقاضا کرے کہ یہ کبیرہ گناہ ہو(لہٰذا یہ کبیرہ گناہ ہے)۔

سوال2: اگر شطرنج کھیلنے میں اس قدر مگن رہے یہاں تک کہ نماز کا وقت ختم ہو جائے لیکن اس میں اس کا ارادہ شامل نہ ہو تو اس کو نافرمان قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ اس حالت میں وہ غافل تھا اور غافل غیرمکلَّف ہوتا ہے۔ پس اس کو نافرمان قرار دینا محال(یعنی ناممکن) ہے۔

جواب: بھولنے والا اور غافل اس وقت غیر مکلَّف ہوتا ہے جب بھول، غفلت اور جہالت اس کی کوتاہی کی پیداوار نہ ہو ورنہ وہ مکلف اور گنہگار ہو گا۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن