30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے کہ بغیر عذاب کے نجات پانے والوں کے ساتھ جنت میں داخل ہو یا پھر جس عذاب کا وہ مستحق تھا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں تخفیف فرما دے تو وہ اس کلمے پر خاتمہ نہ ہونے کے سبب جس عذاب کا مستحق ہوتا اس کے وقت سے پہلے ہی جنت میں داخل ہو جائے گا۔
مذکورہ شخص جس کا خاتمہ شَاھُکَ کے لفظ پر ہوا ،اس کی مثل ایک اور شخص کا واقعہ بھی ہے جو شرابیوں کے ساتھ بیٹھا کرتا تھا۔ جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اسے کلمۂ شہادت کی تلقین کی گئی، لیکن اس نے تلقین کرانے والے سے کہا: ’’خود بھی شراب پیؤ اور مجھے بھی پلاؤ۔‘‘ اس کے بعد وہ مر گیا(۱)۔‘‘ (۲) لَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم
جیسی زندگی ویسی موت:
مشہور حدیث ِ پاک مذکورہ واقعہ پر صادق آتی ہے کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ہر انسان اسی حالت پر مرتا ہے جس پر زندگی بسر کرتا ہے اور جس حالت پر مرتا ہے اسی پر اُٹھایا جائے گا۔‘‘ (۳)
ہم کریم و غنی اور اپنے فضل سے عطا کرنے والے اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں التجا کرتے ہیں کہ ہمیں کامل احوال پر موت دے اوربروزِ محشر اسی پر اُٹھائے تا کہ ہم اس سے ملیں تو وہ اپنے فضل وکرم سے ہم سے راضی ہو، بے شک وہ جواد و رحیم ہے۔ (آمین)
’’فتاویٰ نووی‘‘ میں ہے کہ اکثر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکے نزدیک شطرنج حرام ہے اور اسی طرح ہمارے نزدیک بھی یہ حرام ہے بشرطیکہ اس کے سبب نمازکا وقت فوت ہو جائے یا کسی چیز کو عوض ٹھہرا کر کھیلی جائے اور اگر ایسا نہ ہو توحضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی کے نزدیک مکروہ ہے اور دیگر ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے نزدیک حرام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطاّرؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ’’مرنے والے کو یہ نہ کہا جائے کہ کلمہ پڑھ بلکہ تلقین کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ سکرات والے کے پاس بلند آواز سے کلمہ شریف کا ورد کیا جائے تاکہ اسے بھی یاد آجائے ۔
(بیاناتِ عطاریہ، حصہ دوم، ص۱۱۴)
2…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ العشرون القمار، ص۱۰۳۔
3…المرجع السابق ۔صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، باب الأمر بحسن الظن باﷲ عند الموت، الحدیث:۷۲۳۲،ص۱۱۷۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع