دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{3}…حضرت سیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’خطا کار ہی شطرنج کھیلتا ہے۔‘‘ (۱)

{4}…حضرت سیِّدُنا اسحاق بن راہویہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ سے دریافت کیا گیا: ’’کیا آپ شطرنج کھیلنے میں حرج سمجھتے ہیں ؟‘‘ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے ارشاد فرمایا:’’اس میں حرج ہی حرج ہے۔‘‘ عرض کی گئی : ’’سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جنگ کے لئے کھیلتے ہیں۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’یہ گناہ ہے۔‘‘

{5}…حضرت سیِّدُنا محمد بن کعب قرظی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے شطرنج کھیلنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے ارشاد فرمایا: ’’اس میں سب سے کم نقصان یہ ہے کہ شطرنج کھیلنے والا بروزِقیامت باطل لوگوں کے ساتھ پیش کیا جائے گا یا اُن کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔‘‘

{6}…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے شطرنج کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ’’شطرنج جوے سے بھی زیادہ بری ہے۔‘‘

{7}…حضرت سیِّدُنا امام مالک بن اَنَسرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ(متوفی۱۷۹ھ)کا قول بھی اسی کے موافق ہے، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے شطرنج کے متعلق دریافت کیا گیا تو فرمایا: ’’شطرنج چوسر ہی کا حصہ ہے۔‘‘ اور چوسر کے بارے میں بیان ہوچکا ہے کہ یہ اکابر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے نزدیک کبیرہ گناہ ہے۔ (۲)

سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا شطرنج جلا دینا:

{8}…حضرت سیِّدُنا امام مالک عَلَیْہِرَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِق(متوفی۱۷۹ھ) فرماتے ہیں کہ ہمیں حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے متعلق یہ بات پہنچی ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ایک یتیم کے مال کا والی بنایا گیا تو آپ نے اس کے باپ کے مال میں شطرنج دیکھ کر اسے جلا دیا۔ اگر اس کے ساتھ کھیلنا جائز ہوتا تو اسے جلانا جائز نہ ہوتا کیونکہ وہ یتیم کا مال تھا لیکن چونکہ اس کے ساتھ کھیلنا حرام تھا اس لئے اسے جلا دیا۔ پس یہ شراب کی جنس سے ہوئی کہ جب یتیم کے مال میں شراب پائی جائے تو اسے بہا دینا ضروری ہے۔ اور یہ حِبْرُ الْاُمَّۃ (یعنی اُمَّت کے بڑے عالم) حضرت سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا مذہب ہے۔(۳)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…السنن الکبرٰی للبیہقی،کتاب الشہادات، باب الاختلاف فی اللعب بالشطرنج، الحدیث:۲۰۹۳۵،ج۱۰،ص۳۵۹۔

2…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ العشرون القمار، ص۱۰۲۔ 3…المرجع السابق۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن