30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(مصنِّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں :) یعنی اس کی نماز قبول نہیں ہوتی جیسا کہ دوسری روایات اس کی وضاحت کرتی ہیں۔
{5}… حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن ابی کثیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو چوسر کھیل رہے تھے تو ارشاد فرمایا:’’دِل لہو ولعب میں ، ہاتھ فضول کاموں میں اور زبانیں بے ہودہ کلام میں مشغول ہیں۔‘‘ (۱)
{6}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ان دو نشان زدہ مُہروں (یعنی چوسر کی گوٹیوں ) سے بچو جنہیں حرکت دی جاتی( یاپھینکاجاتا)ہے کیونکہ یہ عجمیوں کا جوا ہے۔‘‘ (۲)
{7}… ایک روایت میں ہے:’’ان نشان زدہ مُہروں (یعنی چوسر کی گوٹیوں )سے بچو جنہیں حرکت دی جاتی (یاپھینکا جاتا)ہے کیونکہ یہ بھی جواہے۔‘‘ (۳)
لغویات میں مشغول لوگوں کو سلام کرنے کاحکم:
{8}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جب تم ان لوگوں کے پاس سے گزرو جو فال نکالنے والے تیروں ، شطرنج، چوسر اور اِن جیسے (ہر حرام) کھیل کھیلتے ہیں تو انہیں سلام نہ کرو اور اگر وہ تمہیں سلام کریں تو جواب نہ دو۔‘‘ (۴)
{9}…حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ان دو نشان زدہ مُہروں (یعنی چوسر کی گوٹیوں ) سے بچو جنہیں حرکت دی جاتی( یاپھینکاجاتا)ہے کیونکہ یہ عجمیوں کا جواہے۔‘‘ (۵)
{10}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تین چیزیں مَیْسِر میں سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان للبیہقی، باب فی تحریم الملاعب والملاہی، الحدیث:۶۵۱۶،ج۵،ص۲۴۱۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اللہ بن مسعود، الحدیث: ۴۲۶۳،ج۲، ص۱۵۶۔
3…مجمع الزوائد،کتاب الادب، باب ما جاء فی القمار، الحدیث: ۱۳۲۶۵،ج ۸، ص ۲۱۱۔
4…فردوس الاخبار للدیلمی، الحدیث:۱۰۵۱،ج۱،ص۱۶۰۔
5…السنن الکبرٰی للبیہقی،کتاب الشہادات، باب کراہیۃ اللعب…الخ، الحدیث:۲۰۹۵۴،ج۱۰، ص۳۶۴،بتغیرٍقلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع