30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ساتھ صرف بیٹھنے میں کوئی گناہ نہیں جبکہ اُن سے اُنس ومحبت اور اُن کی دل جوئی مقصود نہ ہواور یہ بات میرے ذکر کردہ مؤقف کی تائید کرتی ہے۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر443: جوا کھیلنا
(جواکھیلنا خواہ الگ طور پر یا کسی مکروہ کھیل کے ساتھ ملا کر جیسے شطرنج یاحرام کھیل کے ساتھ ملا کر جیسے نرد)
قرآنِ حکیم میں جوا کی مذمت:
اللہ عَزَّوَجَلَّکا فرمانِ عالیشان ہے:
اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلٰمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾ اِنَّمَا یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّوۡقِعَ بَیۡنَکُمُ الْعَدٰوَۃَ وَالْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَالْمَیۡسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱﴾ (پ۷، المائدۃ :۹۰،۹۱)
ترجمۂ کنز الایمان:شراب اور جوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ،شیطان یہی چاہتا ہے کہ تم میں بَیر اور دشمنی ڈلوا دے شراب اور جوئے میں اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روکے تو کیا تم باز آئے۔
آیت ِ مبارکہ کی تفسیر:
مَیْسِر سے مراد قِمَار یعنی جواہے خواہ وہ کسی بھی قسم کا ہو اور اس سے روکنے اور اس کا معاملہ خطرناک ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں باطل طریقوں سے لوگوں کے مال کھائے جاتے ہیں جس سے اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنے اس فرمانِ عالیشان کے ذریعے منع فرمایا ہے:
وَلَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالْبٰطِلِ (پ۲، البقرۃ:۱۸۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع