30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر441: شرابیوں اور د یگر فاسقوں کا دل بہلانے
کے لئے اُن کے ساتھ بیٹھنا
حضرت سیِّدُنا امام شہاب الدین اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) اس کے متعلق ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ شیخین (یعنی امام رافعی وامام نوویعَلَـــیْہِمَا رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی)نے’’صَاحِبُ العُدَّۃ‘‘ کے قول کو برقرار رکھا کہ یہ صغیرہ گناہوں میں سے ہے۔
ممانعت کا سبب:
میں کہتا ہوں کہ یہ اطلاق ممنوع ہے بلکہ شراب پینے والوں ، ان جیسے فاسقوں اور دیگر حرام لہوولعب میں مبتلا لوگوں کے ساتھ بیٹھنا کبیرہ گناہ ہے جبکہ وہ انہیں ان کاموں سے روکنے پر قادر ہو یا پھر برائی کی روک تھام سے عاجز ہو اور ان سے جدا ہونے کی قدرت رکھتا ہو۔ خصوصا ً جب ان کے ساتھ بیٹھنے والا ان کی اتباع کا ارادہ کرے۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر442:فاسق قراء اورفاسق اہلِ علم کے ساتھ بیٹھنا
فاسقوں کی ہم نشینی میں خطرہ:
بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اسے کبیرہ گناہوں میں ذکر کیا ہے۔ ظاہر یہ ہے کہ ان کے نزدیک اس بات میں کوئی فرق نہیں کہ وہ فسق وفجور میں مبتلا ہونے کی حالت میں اُن کے پاس بیٹھے یا مبتلا نہ ہونے کی حالت میں بیٹھے۔ کبھی یہ توجیہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ یہ لوگ نیک اور فرمانبردار لوگوں کی صورت اختیار کئے ہوتے ہیں ، پس جب یہ لوگ اس ظاہری صورت میں باطنی فسق کو چھپائے ہوئے ہوں تو ان کے پاس بیٹھنے میں بہت بڑا خطرہ ہے۔ کیونکہ باربار ان کے ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے نفس ان سے مانوس ہوجائے گا اور یقینی طور پر ان کے افعال کی طرف مائل ہو گا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی فطرت میں برائی اور ہر نقصان دہ چیز کی محبت شامل ہے۔ پس اس وقت یہ ان کی بری خصلتوں کی جستجو میں رہتا ہے اور ان کی اتباع کرنے لگ جاتا ہے اور ان فاسقوں کی پیروی کی وجہ سے یہ بھی انہیں میں سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع