دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کا کوئی ایسا عیب بیان کرے جو اس میں موجود ہو اور اسے اس کا بیان کرنا ناپسند ہو خواہ ا س کی موجودگی یا عدم موجودگی میں اس عیب کا ذکر کیا جائے۔ آیت ِ مبارکہ کی طرح حدیث ِ پاک میں بھائی کے ساتھ تعبیر کرنا شفقت کے لئے اور یہ یاد دلانے کے لئے ہے کہ مسلمان کے حق میں غیبت سے باز رہنے کی زیادہ تاکید کی گئی ہے کیونکہ یہ عزت وحرمت کے اعتبار سے اشرف و اعظم ہے ۔پھریہ کہ جس عیب کو وہ ناپسند کرتا ہے خواہ (۱)…وہ اس کے بدن میں ہو جیسے بھینگا، چھوٹے قد والا،انتہائی کالا یا اس کے برعکس ہو (۲)…یا اس کے نسب میں ہو جیسے اس کا باپ ہندی یا موچی وغیرہ ہو (۳)…یا اس کے اخلاق کے بارے میں ہو جیسے برے اخلاق والا اور عاجزو ضعیف ہو (۴)…یااس کے ایسے فعل کا ذکرہو جن کادین سے تعلق ہو جیسے جھوٹا ہو، نماز میں سستی کرنے والا، اچھی طرح ادا نہیں کرتا، والدین کا نافرمان، زکوٰۃ نہ دینے والا یا مستحقین کو اد انہ کرنے والا ہو (۵)…یا اس کے دنیوی فعل کے متعلق ہو جیسے زیادہ بااَدب نہ ہو، اپنی ذات پر کسی کا کوئی حق نہ سمجھنے والا یا زیادہ کھانے یا زیادہ سونے والا ہو (۶)…یا اس کے کپڑوں کے بارے میں ہو جیسے لمبے یا چھوٹے دامن یا میلے کپڑوں والا ہو (۷)…یا اس کے گھر کے بارے میں ہو جیسے اس کے گھر میں اشیائے ضرورت کم ہوں (۸)…یا اس کی سواری کے بارے میں ہو جیسے سرکش ہو (۹)…یا اس کے بچے کے بارے میں ہو جیسے کم تربیت والا ہو (۱۰)…یا اس کی بیوی کے بارے میں ہو جیسے بہت زیا دہ گھر سے باہر نکلنے والی ہو یا بوڑھی ہو یاپھر اس پر حکم چلانے والی یا میلی رہنے والی ہو (۱۱)…یا کسی کے ملازم کے بارے میں ہو جیسے بھاگنے والا ہو یااس کے علاوہ ہر وہ عیب جس کے بارے میں علم ہو کہ اگراسے معلوم ہو جائے تو وہ ناپسند کرے گا۔

کچھ لوگوں کامؤقف ہے کہ’’دینی خامی بیان کرنے میں کوئی غیبت نہیں کیونکہ یہ وہ برائی ہے جس کی اللہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسول صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی مذمت فرمائی۔ چنانچہ، (۱)… آپصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ میں ایک عورت کی کثرتِ عبادت کا ذکر کیا گیا اور یہ کہ وہ پڑوسیوں کو تکلیف دیتی ہے تو ارشاد فرمایا: ’’وہ جہنم میں ہے۔‘‘ (۱)اور (۲)… ایک عورت کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ بخیل ہے تو ارشاد فرمایا: ’’تب تو اس میں کوئی بھلائی نہیں۔‘‘ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المسند للاما م احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرۃ، الحدیث:۹۶۸۱،ج۳،ص۴۴۲۔

2الزھد لابن المبارک، باب اصلاح ذات البین، الحدیث:۷۴۳،ص۲۵۷۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن