30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرے توعہد شکنی کرے۔‘‘ (۱)
{6}…ایک روایت میں مزید یہ بھی ہے:’’اگرچہ وہ روزہ رکھے اورنماز پڑھے اور خود کو مسلمان کہتا پِھرے ۔‘‘ (۲)
{7}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب ، منزہ عن العیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس میں 4خصلتیں ہوں وہ خالص منافق ہے اور جس میں ان میں سے ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہو گی یہاں تک کہ اسے چھوڑ دے: (۱) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے (۲) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۳) جب کوئی معاہدہ کرے تو اسے توڑ دے اور (۴) جب جھگڑا کرے توگالم گلوچ کرے۔‘‘ (۳)
{8}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس میں (درج ذیل)تین باتیں پائی جائیں وہ منافق ہے اگرچہ نماز پڑھے، روزہ رکھے، حج و عمرہ کرے،اورکہے کہ میں مسلمان ہوں : (۱)… جب بات کرے توجھوٹ بولے (۲)… جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور (۳)… جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔‘‘ (۴)
کامل مومن کی علامت:
{9}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عظمت نشان ہے: ’’بندہ اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ مذاق میں بھی جھوٹ بولنا اور جھگڑنا نہ چھوڑ دے اگرچہ سچا ہو۔‘‘ (۵)
{10}…حضور نبی ٔ کریم ، رَء ُ و فٌ رَّحیم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ برکت نشان ہے:’’بندہ اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ ٹھٹھا کرنا اور جھوٹ بولنانہ چھوڑ دے اور جھگڑنا بھی چھوڑ دے اگرچہ حق پر ہو۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الإیمان، باب علامات المنافق، الحدیث:۳۳،۳۴، ص۵۔
2…صحیح مسلم،کتاب الإیمان، باب خصال المنافق، الحدیث:۲۱۳،ص۶۹۰۔
3…صحیح البخاری،کتاب الایمان، باب علامات المنافق، الحدیث:۳۴،ص۵۔
4…مسند ابی یعلی الموصلی،مسند انس بن مالک، الحدیث:۴۰۸۴،ج۳،ص۳۹۶۔
5…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرۃ، الحدیث:۸۷۷۴،ج۳،ص۲۹۰،۲۹۱۔
6…الترغیب والترہیب،کتاب الادب، باب الترغیب فی الصدق ۔۔الخ، الحدیث:۴۵۱۲،ج۳،ص۴۵۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع