30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جھوٹی گواہی کی تعریف:
جھوٹی گواہی یہ ہے کہ کوئی اس بات کی گواہی دے جس کا اس کے پاس ثبوت نہ ہو۔ حضرت سیِّدُنا امام عز الدین بن عبد السلام عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’جھوٹی گواہی کو گناہِ کبیرہ شما ر کرنا واضح ہے جبکہ یہ بہت زیادہ مال میں ہو اور اگر کم مال میں ہو مثلاً کشمش یا کھجور وغیرہ میں تو اس کو گناہِ کبیرہ قرار دینا مشکل ہے۔ پس ان خرابیوں کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کرنے کی خاطر اسے کبیرہ گناہ قرار دینا جائز ہے جیسا کہ شراب کا ایک قطرہ بھی پینا کبیرہ گناہ ہے اگرچہ فساد ثابت نہ ہو اور جھوٹی گواہی سے حاصل ہونے والے مال کی مقدار کو چوری کے نصاب کے برابر قرار دینا بھی جائز ہے۔‘‘مزید فرماتے ہیں کہ ’’یتیم کا مال کھانے کے بارے میں بھی یہی قول ہے۔‘‘
( حضرت سیِّدُنا امام زرکشی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی) اَلْخَادِم میں فرماتے ہیں کہ دوسرے قول کی تائید میں حضرت سیِّدُنا امام ہروی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا یہ قول ہے کہ غصب کے گناہِ کبیرہ ہونے میں شرط ہے کہ مغصوبہ چیز چوتھائی دینار کی ہو۔‘‘ لیکن حضرت سیِّدُنا امام ابنِ عبد السلام عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ السَّلَام کے حوالے سے بیان ہو چکا ہے کہ ایک دانہ بھی غصب یا چوری کرنے کے کبیرہ گناہ ہونے پر اجماع ہے اور یہ قول پہلے قول کی تائید کرتا ہے یعنی اس انتہائی قبیح فساد کو دائمی طورپربند کرنے کے لئے جھوٹی گواہی کے کبیرہ گناہ ہونے میں کوئی فرق نہیں خواہ مال تھوڑا ہویا زیادہ ۔ اسی وجہ سے اسے شرک کے برابر قرار دیا گیا اور اسے بیان کرتے وقت حضور نبی ٔکریمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جلال میں آگئے اوربار بار بیان کیا جبکہ اس سے بڑے گناہوں جیسے قتل وزنا کو بیان کرتے ہوئے آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایسی کیفیت طاری نہ ہوئی۔ لہٰذا یہ بات اس معاملے کے خطر ناک ہونے پر دلالت کرتی ہے،یہی وجہ ہے کہ بیان کردہ بعض احادیث ِ مبارکہ میں اسے اَ کْبَرُ الْکَبَائِر بھی کہا گیا۔
اسی طرح حضرت سیِّدُنا شیخ عز الدین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْن فرماتے ہیں : ’’اگر ناحق گواہی میں گواہ جھوٹا ہو تو وہ 3 گناہوں کا مرتکب ہو گا: (۱)… نافرمانی کا گناہ (۲)… ظالم کی مدد کرنے کا گناہ اور (۳)… مظلوم کو رسوا کرنے کا گناہ اور اگر گواہ سچا ہو تو صرف نافرمانی کے گناہ میں مبتلا ہو گااورظالم کے ذمہ کو بری کرنے اور مظلوم کواس کا حق پہنچانے کی وجہ سے دیگر گناہوں کا مرتکب نہ ہوگا۔‘‘ مزید ارشاد فرماتے ہیں : ’’جس نے حق کی گواہی دی اگر وہ سچاہو تو اسے اس کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع