دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اسے گواہی کے لئے بلایا گیاتو وہ جھوٹی گواہی دینے والے کی طرح ہے۔‘‘ (۱)

{9}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانااور والدین کی نافرمانی کرنا۔‘‘ اور آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حالت ِ اِحْتِبَائ(۲)میں تشریف فرما تھے پھرہاتھ چھوڑ کر اپنی زبانِ حق ترجمان کو پکڑا اور ارشاد فرمایا: ’’جان لو! اورجھوٹ بولنا( بھی کبیرہ گناہ ہے)۔‘‘ (۳)

{10}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا۔‘‘ پھر یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی:

وَمَنۡ یُّشْرِکْ بِاللہِ فَقَدِ افْتَـرٰۤی اِثْمًا عَظِیۡمًا ﴿۴۸﴾ (پ۵، النساء :۴۸)

ترجمۂ کنز الایمان:اور جس نے خدا کا شریک ٹھہرایا اس نے بڑا گناہ کا طوفان باندھا۔

(پھر ارشادفرمایا:) ’’اور والدین کی نافرمانی کرنا۔‘‘ اس کے بعد یہ آیت ِ مبارکہ پڑھی:

اَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ اِلَیَّ الْمَصِیۡرُ ﴿۱۴﴾ (پ۲۱، لقمان:۱۴)

ترجمۂ کنز الایمان:یہ کہ حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا آخر مجھی تک آنا ہے۔

آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سہارا لئے بیٹھے تھے پھر سیدھے ہو کر تشریف فرما ہو گئے اور ارشاد فرمایا: ’’جان لو! اور جھوٹ بولنا( بھی کبیرہ گناہ ہے) ۔‘‘ (۴)

تنبیہ:

مذکورہ دو گناہوں کو کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے ان میں سے پہلے گناہ کے متعلق علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے تصریح فرمائی ہے اور دوسرے کو اسی پر قیاس کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1… المعجم الاوسط، الحدیث:۴۱۶۷،ج۳،ص۱۵۶۔

2…اِحْتِبَائیہ ہے کہ ’’دونوں رانوں سے پنڈلیاں ملا کر اورگھٹنے کھڑے کر کے سرین کے بل بیٹھ کرہاتھوں سے پنڈلیوں کے گرد حلقہ بنالینا۔اس طرح بیٹھنا سنت ہے۔‘‘ (مراٰۃ المناجیح ج۶،ص۳۷۸،ملخصًا)

3…مجمع الزوائد،کتاب الایمان، باب فی الکبائر، الحدیث:۳۸۳، ج۱، ص۲۹۲۔

4…المعجم الکبیر، الحدیث:۲۹۳،ج۱۸،ص۱۴۰،’’فقعد‘‘بدلہ’’فاحتفز‘‘۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن