30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جھوٹی گواہی دینا شرک کے برابر ہے:
{4}… حضرت سیِّدُنا خُرَیم بن فاتِک اَسَدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نمازِ فجر ادا فرمائی، جب فارغ ہوئے تو کھڑے ہو کر 3 مرتبہ ارشاد فرمایا:’’جھوٹی گواہی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شرک کرنے کے برابر قرار دی گئی ہے۔‘‘ پھر یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی:
فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثٰنِ وَاجْتَنِبُوۡا قَوْلَ الزُّوۡرِ ﴿ۙ۳۰﴾ حُنَفَآءَ لِلہِ غَیۡرَ مُشْرِکِیۡنَ بِہٖ ؕ (پ۱۷،حج:۳۰،۳۱)
ترجمۂ کنز الایمان:تو دور ہو بتوں کی گندگی سے اور بچو جھوٹی بات سے، ایک اللہ کے ہوکر کہ اس کا ساجھی کسی کو نہ کرو۔(۱)
جھوٹا گواہ جہنمی ہے:
{5}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے کسی مسلمان کے خلاف ایسی گواہی دی جس کا وہ اہل نہیں تھا تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔‘‘ (۲)
{6}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’(بروزِ قیامت)جھوٹی گواہی دینے والے کے قدم اپنی جگہ سے نہیں ہٹیں گے حتی کہ اس کے لئے جہنم واجب ہوجائے گا۔‘‘(۳)
شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’قیامت کی ہولناکی کے سبب پرندے چونچیں ماریں گے اور دُموں کو حرکت دیں گے اور جھوٹی گواہی دینے والا کوئی بات نہ کرے گا اوراس کے قدم ابھی زمین سے جدا بھی نہ ہوں گے کہ اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔‘‘ (۴)
گواہی چھپانا گویا جھوٹی گواہی دینا ہے:
{8}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس نے گواہی چھپائی جب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب القضائ، باب فی شھادۃ الزور، الحدیث:۳۵۹۹،ص۱۴۹۰۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرۃ، الحدیث:ٰ۱۰۶۲۲،ج۳،ص۵۸۵۔
3…سنن ابن ماجہ، ابواب الشہادات، باب شھادۃ الزور، الحدیث:۲۳۷۳،ص۲۶۱۹۔
4…المعجم الاوسط، الحدیث: ۷۶۱۶،ج۵،ص۳۶۲،’’لایفارق‘‘بدلہ’’لاتقار‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع